دہلی میں پانی بحران کے خلاف کانگریس نے 'مٹکا پھوڑ' احتجاج کیا۔
دہلی اس وقت پانی کے بحران سے گزررہا ہے۔ دارالحکومت کے کئی علاقوں میں پانی کی خطرناک کمی ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے اب اپوزیشن مسلسل عام آدمی پارٹی کی حکومت کو گھیررہا ہے۔ انڈیا الائنس میں رہنے والی پارٹی کانگرنس نے بھی اب عام آدمی پارٹی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ دہلی کانگریس سربراہ دیویندر یادو نے پارٹی کارکنان کے ساتھ مل کر دارالحکومت دہلی کے یوسف سرائے علاقے میں ‘مٹکا پھوڑ’ احتجاج کیا۔ بی جے پی نے اب اس احتجاج پر طنز کرتے ہوئے بیان دیا ہے۔
بی جے پی نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے ہی پانی کی پریشانی تھی، لیکن تب آوازاس لئے نہیں اٹھائی گئی کیونکہ دونوں ہی پارٹیاں انڈیا الائنس میں تھیں۔ اس وقت سیٹوں کی تقسیم کی بات ہو رہی تھی، اس لئے کانگریس نے تب پانی کی پریشانی کا موضوع نہیں اٹھایا۔ دوسری جانب، کانگریس نے کہا ہے کہ اگرہریانہ اوراترپردیش دہلی کو پانی نہیں دے رہے ہیں تو مرکزی حکومت کواس میں مداخلت کرنی چاہئے اور پریشانی کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ گونگی-بہری حکومت کو جگانے کے لئے مٹکا پھوڑاحتجاج کیا جا رہا ہے۔
ریاستی-مرکزی حکومت کھیل رہی ہیں الزام تراشی کا کھیل: کانگریس
دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے مٹکا پھوڑ احتجاج کی قیادت کی۔ ان کے ساتھ کارکنان نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت والی ریاست اور وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا، “گزشتہ کچھ دنوں سے، دہلی حکومت اور مرکزی حکومت الزام تراشی کا کھیل کھیل رہی ہیں۔ دہلی کے پانی بحران کا کوئی حل نہیں نکالا گیا ہے۔ اگرہریانہ یا یوپی پانی نہیں دے رہے ہیں تو مرکزی حکومت کو مداخلت کرنی چاہئے اور حل پیش کرنا چاہئے۔” کانگریس لیڈر نے مزید کہا، “عوام پانی کی ایک ایک بوند کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ کانگریس پارٹی گونگی-بہری حکومت کو جگانے کے لئے دہلی میں مٹکا پھوڑ احتجاج کر رہی ہے۔ ٹینکر مافیا اور پانی کی مناسب مانگ ہونی چاہئے۔ بوتلوں میں پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے۔”
#WATCH | Delhi Congress President Devender Yadav says, “From the past few days, Delhi government and Central government are playing blame game and no solution has been provided to the ongoing water crisis…If Haryana or UP is not providing water, the central government should… pic.twitter.com/pqOn7bUP7P
— ANI (@ANI) June 15, 2024
عام آدمی پارٹی نے صرف کی بدعنوانی: بی جے پی
کانگریس کے ‘مٹکا پھوڑ’ احتجاج پربی جے پی نے طنزکیا ہے۔ بی جے پی لیڈرشہزاد پونا والا نے کہا، “یہ پانی بحران کل سے شروع نہیں ہوا۔ یہ پورے الیکشن کے دوران چلتا رہا کیونکہ گرمیاں شروع ہوچکی تھیں۔ وہ (کانگریس) دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ الائنس میں تھی اور سیٹیں شیئرکی تھیں، اس لئے انہوں نے تب یہ موضوع نہیں اٹھایا۔”
#WATCH | On ‘matka-phod’ protest organised by Congress against the water shortage in Delhi, BJP leader Shehzad Poonawalla says, “… This water crisis did not start yesterday. It has been going on throughout the elections because summer had already begun. Because they were in an… pic.twitter.com/rSnGWtl2di
— ANI (@ANI) June 15, 2024
شہزاد پونا والا نے مزید کہا، “دہلی آج پانی کی کمی سے جدوجہد کر رہی ہے کیونکہ گزشتہ 10 سالوں میں عام آدمی پارٹی نے بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔ دہلی کو سپلائی ہونے والا 50 فیصد پانی برباد ہوجاتا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے پانی ٹینکرمافیاؤں کو پناہ دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی پانی ٹینکر مافیاؤں کے خلاف کوئی جانچ نہیں کی جاتی ہے۔ یہ عام آدمی پارٹی کے ٹینکرمافیاؤں کے ساتھ تعلقات اور کانگریس-عام آدمی پارٹی کے درمیان تعلقات کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔”
بھارت ایکسپریس۔