Bharat Express

AIMIM

میڈیا رپورٹس کے مطابق اویسی نے مہاراشٹر میں  مقابلہ آرائی کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم ریاست میں 8-10 سیٹوں پر مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان بھی جلد کیا جا سکتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے کہا، ''میں گزشتہ 8 سالوں سے دیکھ رہی ہوں۔ وہاں صفائی اور تعلیم نہیں ہے۔ مدارس میں بچوں کو کھانا نہیں مل رہا۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے اے آئی ایم آئی ایم کی پانچ سیٹوں کے مطالبہ پر ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ اس کے علاوہ سماجوادی پارٹی نے سی بی آئی کی نوٹس پر بھی تبصرہ کیا ہے۔

اسدالدین اویسی نے یونیفارم سول کوڈ یعنی یو سی سی کو لے کر ملک بھر میں چل رہی تحریک پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ایسے لوگوں کو تیار کر رہے ہیں جو شریعت کو نہیں جانتے۔

اسد الدین اویسی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے بارے میں کہا کہ میں پچھلے 30 سال سے کہہ رہا ہوں کہ اے آئی ایم آئی ایم کی مخالفت کرنے والی یہ تمام پارٹیاں چھوٹی بی جے پی ہیں

مہاراشٹر میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کانگریس اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سیکولرازم پرسوال اٹھاتے ہوئے بابری مسجد کا ذکرکیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ خواجہ اجمیری کی درگاہ پر نریندر مودی چادر چڑھانے کا کام تو کرتے ہیں، لیکن یہ کون سی محبت ہے کہ آپ مسجد کو ہم سے چھیننا چاہتے ہیں۔

اسد الدین اویسی نے نہ صرف بی جے پی بلکہ کانگریس، این سی پی اور شیوسینا (ادھو دھڑے) کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کانگریس اور شیوسینا کے اتحاد پر سوال اٹھائے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ بہار کے سیمانچل علاقے کے تین روزہ دورے پر ہیں، جسے مسلم اکثریتی علاقہ بھی کہا جاتا ہے۔ سیمانچل خطے میں بہار کے چار شمال مشرقی اضلاع، پورنیہ، ارریہ، کشن گنج اور کٹیہار شامل ہیں۔

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی، کانگریس اورآرایل ڈی الائنس کا حصہ ہیں۔ وہیں لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق سماجوادی پارٹی نے اپنے 16 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔