Bharat Express DD Free Dish

UP Lok Sabha Election 2024: مراد آباد سے ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹنے کے بعد اویسی نے لیا بڑا فیصلہ،مراد آباد میں اب کیا ہوگا؟جانئے تفصیلات

ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹنے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے اس فیصلے سے مرادآباد میں اعظم خان کے  سیاسی سرگرمیوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

مرادآباد لوک سبھا سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹنے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے اس فیصلے سے مرادآباد میں اعظم خان کے  سیاسی سرگرمیوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔ ایس پی سے ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹتے ہی اے آئی ایم آئی ایم نے مرادآباد لوک سبھا سیٹ سے امیدوارکھڑا کیا ہے۔ وقیع رشید عامر نے اے آئی ایم آئی ایم کے نشان پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

وقیع رشید عامراے آئی ایم آئی ایم کے مرادآباد میٹروپولیٹن کے صدر ہیں۔ نامزدگی کے بعد اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے کہا کہ آج ہم نے پتنگ کے نشان پر نامزدگی داخل کی ہے۔ ایس پی اور بی جے پی نے عوام کے ساتھ جو کھیل کھیلا ہے اس کا جواب عوام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس الیکشن میں پتنگ کے انتخابی نشان پربٹن دبائیں گے اورہم جیت درج کرپائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہم حصہ داری کے لیے لڑ رہے ہیں۔ سب کو سب کچھ ملا  تاہم مسلمانوں کو محروم رکھاگیا ہے۔ ہمارا مقابلہ آمرانہ حکومت سے ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔