’’مہاراشٹر کی سیاست میں پانچ سال بعد نہ شندے رہیں گے نہ اجیت پوار…‘‘، AIMIM کو BJP کی ’B-team‘ کہنے پر اسدالدین اویسی کا جواب
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے پارلیمان میں اپنے ایک پرانے اقدام کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پارلیمان میں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ کچھ قوانین بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کے خلاف ہیں، اور انہوں نے اس قانون کی ایک نقل پھاڑ کر پارلیمان کے فرش پر پھینک دی تھی۔
Maharashtra Municipal Election: یہ کیا ہو گیا! مہاراشٹر میں بی جے پی اور کانگریس نے ایک ساتھ مل کر لڑا بلدیاتی انتخابات، اے آئی ایم آئی ایم کی حمایت سے سیاست میں ہلچل
مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں ایک غیر متوقع اور حیران کن سیاسی منظر سامنے آیا ہے، جہاں روایتی طور پر ایک دوسرے کی سخت مخالف جماعتیں بی جے پی اور کانگریس بعض مقامات پر ایک ساتھ انتخابی میدان میں نظر آئیں۔ اس کے ساتھ ہی اکوٹ میں بی جے پی کو اے آئی ایم آئی ایم کی حمایت ملنے کی خبریں سامنے آئیں، جس سے سیاسی ہلچل مزید تیز ہو گئی۔
Owaisi attack on PM Modi: اویسی کا پی ایم مودی پر بڑا حملہ، ’’اگر ٹرمپ مادورو کو لاسکتے ہیں تو آپ بھی 26/11 کے ملزمان کو پاکستان سے لائیں‘‘
ممبئی میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی فوج بھیج کر وینزویلا کے صدر کو گرفتار کر کے امریکہ لا سکتے ہیں، تو آپ بھی پاکستان جا کر26/11 کے ملزمان کو پاکستان سے لائیں۔
AIMIM Chief Asaduddin Owaisi Speech: ”امریکہ دشمن کو پکڑ سکتا ہے تو بھارت کیوں نہیں؟“، رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کا مرکزی حکومت پر حملہ
آل انڈیا مجلسِ اتحادُالمسلمین کے قومی صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے ممبئی کے گوونڈی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر کے امریکہ لے جا سکتے ہیں تو وزیر اعظم مودی پاکستان جا کر 26/11 حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھارت کیوں نہیں لا سکتے؟
AIMIM Reject Humayun Kabir Alliance Offer : ہمایوں کبیر کا اسد الدین اویسی کو اتحاد کی پیشکش، مجلس اتحاد المسلمین نے کیا مسترد، ٹی ایم سی کے معطل رکن اسمبلی کو زوردار جھٹکا
مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد میں بابری مسجد کی بنیاد رکھنے کے بعد سرخیوں میں آئے ٹی ایم سی کے معطل رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کو اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ پارٹی نے نہ صرف ان کے سیاسی اتحاد کی پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا بلکہ اسے ’’سیاسی طور پر مشکوک‘‘ قرار دیا ہے۔
Humayun Kabir’s connection with BJP: کبھی بی جے پی نے لڑایا انتخاب، اب نئی پارٹی؛ کیا ہے ’بابری مسجد‘ والے ہمایوں کبیر کا شجرہ؟
مغربی بنگال کے مرشدآباد میں ’بابری مسجد‘ کی بنیاد رکھنے کے بعد ٹی ایم سی کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر خاصی سرخیوں میں ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کا بی جے پی سے بھی گہرا تعلق رہا ہے؟
West Bengal politics: تقریباً 35 فیصد مسلم آبادی پر ٹی ایم سی کی پکڑ کمزور؟ ممتا بنرجی کے سامنے نیا سیاسی چیلنج
ٹی ایم سی کے سابق رکنِ اسمبلی ہمایوں کبیر نے مرشدآباد ضلع میں بابری مسجد کا سنگِ بنیاد رکھ کر بی جے پی کو مغربی بنگال میں ایک اپر ہینڈ دے دیا ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
Majid Hussain Controversial Speech : ’انشاءاللہ گلی کم پڑے گی‘، ریلی میں کسے دھمکی دینے لگے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی؟ ماجد حسین کا ویڈیو وائرل، اپوزیشن کا احتجاج
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایک لیڈر کے بیان نے مہاراشٹر کی سیاست میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ممبر اسمبلی ماجد حسین کی جانب سے انتخابی جلسے میں دیا گیا مبینہ دھمکی آمیز بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ صارفین پولیس اور الیکشن کمیشن کو ٹیگ کرکے کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
AIMIM chief Asaduddin Owaisi slams Akhilesh Yadav: ’مجھے امید نہیں تھی‘!اکھلیش یادو پر کیوں برس پڑے اویسی؟ خوب سنائیں کھری کھوٹی
بہار انتخابات کے نتائج سامنے آتے ہی پورے ملک میں اس مینڈیٹ پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ اسی دوران اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو خوب سنایا ہے۔
Asaduddin Owaisi On Development Of Seemanchal : مجلس سیمانچل کے عوام کے حقوق، انصاف اور ترقی کے لیے کام کرتی رہے گی: اسد الدین اویسی
بہار اسمبلی انتخابات میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی سیمانچل کے عوام کے حقوق، انصاف اور ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔





