Bharat Express DD Free Dish

Owaisi attack on PM Modi: اویسی کا پی ایم مودی پر بڑا حملہ، ’’اگر ٹرمپ مادورو کو لاسکتے ہیں تو آپ بھی 26/11 کے ملزمان کو پاکستان سے لائیں‘‘

ممبئی میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی فوج بھیج کر وینزویلا کے صدر کو گرفتار کر کے امریکہ لا سکتے ہیں، تو آپ بھی پاکستان جا کر26/11 کے ملزمان کو پاکستان سے لائیں۔

اے آئی ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویین۔

وینزویلا پر امریکی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور حیدرآباد سے رکنِ پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کھلا چیلنج دے دیا ہے۔ ممبئی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ ’’اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی فوج بھیج کر وینزویلا کے صدر کو گرفتار کر کے امریکہ لا سکتے ہیں، تو آپ بھی پاکستان جا کر 26/11 ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور لشکرِ طیبہ کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت لا سکتے ہیں۔‘‘

شیخ حسینہ کو آپ نے کیوں بٹھائے رکھا ہے؟

انہوں نے طنزیہ انداز میں وزیر اعظم کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ’’آپ 56 انچ کے سینے کی بات کرتے ہیں اور ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ کے نعرے بھی لگائے تھے۔” اویسی نے بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے معاملے پر بھی مرکز اور بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا نام لیے بغیر کہاکہ ’’آپ کہتے ہیں کہ ایک بنگلہ دیشی کرکٹر کو آئی پی ایل سے نکال دیا، تو پھر وہ خاتون ہیں، جو یہاں مودی کی بہن بن کر بیٹھی ہیں، انہیں بھی بنگلہ دیش واپس بھیجئے۔‘‘

امریکہ نے تیسری بار کسی صدر یا آمر کو گرفتار کیا

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکہ نے کسی ملک پر فوجی کارروائی کر کے وہاں کے صدر یا آمر کو گرفتار کیا ہو۔ اس سے پہلے 2003 میں عراق اور 1989 میں پاناما میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔

پاناما، 1989:

امریکہ نے لاطینی امریکی ملک پاناما پر حملہ کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران امریکہ نے پاناما کے آمر مینوئل نوریگا کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا، جن پر منشیات کی اسمگلنگ اور امریکہ مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔ اس حملے کے دوران امریکی فوج نے پاناما سٹی سمیت کئی علاقوں پر بمباری کی، جس میں تقریباً 2 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ بعد ازاں مینوئل نوریگا کو گرفتار کر کے امریکہ لے جایا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read