Bharat Express DD Free Dish

Afzal Ansari

مرحوم رکن اسمبلی مختار انصاری کے بھائی اور غازی پور کے رکن  پارلیمنٹ افضال انصاری کو بڑی راحت ملی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے گینگسٹر کیس میں افضال انصاری کو دی گئی چار سال کی سزا کو منسوخ کر دیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے غازی پور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔

رکن پارلیمنٹ افضال انصاری، یوپی حکومت اور بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کرشنانند رائے کے اہل خانہ کی طرف سے دائر درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت ہوئی۔

اب سپیکر کے انتخاب میں ایس پی کے پاس صرف 36 ممبران پارلیمنٹ رہ جائیں گے، جو انڈیا اتحاد کے امیدوار کےسریش کو ووٹ دیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کو جب لوک سبھا کی کارروائی شروع ہو گی تو سب سے پہلے ان نو منتخب ممبران پارلیمنٹ کے نام لئے جائیں گے

غازی پور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کو لوک سبھا میں منگل کے روز حلف نہیں دلایا گیا۔ غازی پور سے وہ بی جے پی کے پارس ناتھ رائے کوہراکرپارلیمنٹ پہنچے ہیں۔

ایس پی کے نو منتخب رکن اسمبلی افضال انصاری نے کہا کہ میں نے یوگی کی تعریف نہیں کی بلکہ حقیقت کا اظہار کیاہے۔ اب چاہے کوئی اسے یوگی کی تعریف سمجھے یا کچھ اور، میں کچھ نہیں کر سکتا۔افضال نے مزید کہا کہ مختار انصاری کی موت کا کیس ابھی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ ضرورت پڑی تو ایوان بالا میں بھی لے جاؤں گا۔

افضا ل نے کہا کہ مودی  بنارس سے متصل تینوں سیٹیں ہار چکے ہیں یعنی چندولی، غازی پور اور مچلی شہر۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی کوششوں سے انتخابات کے آخری مرحلے میں کچھ کامیابی ملی ہے۔

یوپی حکومت اور کرشنا نند رائے کے خاندان نے افضال انصاری کی سزا کو 10 سال تک بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے۔ ہائی کورٹ تینوں درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کر رہی ہے۔

افضال انصاری نے دعویٰ کیا کہ مودی اور رام مندر کے فیکٹر نے انتخابات میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اور این ڈی اے دو سو سیٹوں کے اعداد و شمار تک نہیں پہنچ پائے گی۔ افضال انصاری دعویٰ کر رہے ہیں کہ انڈیا الائنس کو تین سو سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔

غازی پور لوک سبھا سیٹ پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ مرحوم مختارانصاری کے بھائی افضال انصاری نے اپنا ووڈ ڈاکٹر ایم اے انصاری انٹرمیڈیٹ کالج محمد آباد میں ڈالا۔ وہ آج پہلا ووٹر بننے کے لئے وقت سے پہلے ہی ووٹنگ بوتھ پر پہنچ گئے تھے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، "جمہوریت کے عظیم تہوار لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں آج اتر پردیش کی 13 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔