Bharat Express

Afzal Ansari

نصرت کی نامزدگی ایک ڈمی امیدوار کے طور پر ہوئی تھی۔ نصرت نے یہ نامزدگی بطور ڈمی امیدوار (متبادل امیدوار) کی تھی۔ افضال نے کہا کہ اگر میری نامزدگی میں کوئی مسئلہ ہوا تو پارٹی نشان نصرت کو منتقل کر دیا جائے گا۔ تاہم، آزاد کاغذات کا ایک سیٹ بھی داخل کیا گیا ہے۔

غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کے معاملے میں 20 مئی کو سماعت ہوگی۔ اس درمیان غازی پور لوک سبھا سیٹ سے افضال انصاری اوران کی بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کردی ہے۔

افضال انصاری نے غازی پور کی خصوصی عدالت کی جانب سے گینگسٹر کیس میں سنائی گئی چار سال کی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ گینگسٹر کیس میں دی گئی چار سال کی سزا کی منسوخی کے لیے اپیل دائر کر دی گئی ہے۔

نوریہ انصاری کا ایک ویڈیوسامنے آیا ہے، جس میں وہ دیہی علاقوں میں مکمل بھوجپوری زبان میں انتخابی تشہیر کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

گینگسٹر معاملے میں افضال انصاری کو ملی 4 سال کی سزا کے خلاف داخل کی گئی عرضی پر آج سماعت کی گئی، جس کے بعد سے الہ آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سماعت کی تاریخ کو بڑھا کر 13 مئی کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ غازی پور سیٹ پر 14 مئی تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جاسکتے ہیں۔اس سے پہلے سزا منسوخ نہ ہوئی تو ان کے لیے الیکشن لڑنا مشکل ہو جائے گا۔یوپی حکومت کی عرضی سے افضال انصاری کی مشکلات بڑھیں گی۔ایسے میں کل کا دن افضال انصاری کیلئے بڑا ہونے والا ہے جب عدالت اس معاملے میں سماعت کرے گی اور اپنا فیصلہ کرے گی۔

غازی پور کے موجودہ رکن پارلیمنٹ اور سماجوادی پارٹی کے امیدوار افضال انصاری نے اپنی بیٹی نصرت کو سیاسی وارث بنا دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے دفترمیں انڈیا الائنس کی میٹنگ میں انہوں نے یہ اعلان کیا۔

مختار انصاری کے ویسرا ٹیسٹ کی رپورٹ جو منگل کو آئی ہے اس میں اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ انہیں زہر دیا گیا تھا۔ مختار انصاری، جو جیل میں سزا کاٹ رہے تھے، 28 مارچ کو باندہ ضلع کے رانی درگاوتی میڈیکل کالج میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

افضال انصاری کے وکلاء اس کیس کی جلد سماعت چاہتے ہیں تاکہ غازی پور سیٹ پر نامزدگی کی آخری تاریخ ختم ہونے سے پہلے ہائی کورٹ کا فیصلہ آجائے۔ اگر افضال انصاری کو راحت ملتی ہے اور ہائی کورٹ سے بری ہوجاتے ہیں تو وہ لوک سبھا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

جسٹس سنجے سنگھ کی سنگل بنچ دونوں درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرے گی۔ افضل انصاری کو غازی پور کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سال 29 اپریل کو گینگسٹر کیس میں 4 سال قید کی سزا سنائی تھی۔