Bharat Express

Aam Admi Party

بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو منی پور کے وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اروند کجریوال کے استعفیٰ کی ضرورت ہے۔ بی جے پی کو اخلاقیات کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ چن چن کر بدعنوان لیڈروں کو بی جے پی اپنے میں شامل کررہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کوآرڈینیٹر نے بھی اس گرفتاری کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ تاہم عدالت نے منگل (9 اپریل) کو ان کی درخواست مسترد کر دی۔ انہوں نے بدھ (10 اپریل) کو اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

دہلی شراب معاملے میں جیل میں بند دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی ہائیکورٹ نے ضمانت عرضی پر پہلے ہی سماعت مکمل کرلی تھی اور فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا، البتہ عدالت نے آج اس پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ضمانت کا معاملہ معلوم نیں  پڑتا، اس میں گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔

امانت اللہ خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ دہلی وقف بورڈ کی جانب سے بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔ ان پر الزام ہے کہ جب وہ وقف بورڈ کے چیئرمین تھے تو انہوں نے 32 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا تھا۔

سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد آج سنجے سنگھ کی رہائی سے پہلے نچلی عدالت نے شرائط طے کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ انہیں پاسپورٹ جمع کرنا ہوگا۔

اروند کیجریوال نے عدالت میں کہا، “میں ای ڈی حکام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ مجھ سے بہت اچھے ماحول میں پوچھ گچھ کی گئی، یہ کیس 2 سال سے چل رہا ہے۔ مجھے گرفتار کیا گیا ہے حالانکہ میں کسی عدالت میں مجرم نہیں پایا گیا ہوں۔

دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اروند کجریوال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی مانگ والی عرضی پر سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم صدر راج نافذ کرنے کا حکم نہیں دے سکتے۔اس پورے معاملے میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی ۔

دراصل سنیتا کیجریوال منگل کی شام سی ایم اروند کیجریوال سے ملنے ای ڈی کے دفتر گئی تھیں۔ اس دوران سی ایم کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کو دو اہم پیغامات بھیجے۔

ای ڈی نے ریمانڈ کے دوران دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے جاری کردہ سرکاری حکم کا نوٹس لیا ہے۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ مرکزی ایجنسی اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا حراست میں رہتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی طرف سے ایسی ہدایات جاری کرنا پی ایم ایل اے عدالت کے حکم کے دائرے میں آتا ہے۔

دہلی یونٹ کے کنوینر گوپال رائے نے کہا کہ ان کی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' پوری طاقت کے ساتھ لوک سبھا انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے۔ "اپنے اقتدار کے پچھلے 10 سالوں میں، بی جے پی نے ملک میں آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور جمہوریت کو کچلنے کی کوشش کی ہے۔