عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ۔ (فائل فوٹو)
AAP Sanjay Sing News: دہلی کے شراب پالیسی سے متعلق سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو ضمانت دے دی۔ اس کے بعد آج (بدھ، 3 اپریل) نچلی عدالت نے ان کی ضمانت کی شرائط طے کی ہے۔ راوزایوینیوکورٹ نے انہیں 2 لاکھ کے نجی مچلکے پرضمانت دی۔ سنجے سنگھ وکیل نے کہا کہ سنجے سنگھ کی اہلیہ یہاں ضمانتی کے طورپرہیں۔ ہم نے بیل بانڈ داخل کردیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ سنجے سنگھ کو پاسپورٹ جمع کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی جانچ میں تعاون کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی سسنجے سنگھ کو راحت دیتے ہوئے عدالت نے ان کے سیاسی پروگرام میں شامل ہونے پرروک نہیں لگائی۔ سنجے سنگھ کے وکیل نے کہا کہ ایک رکن پارلیمنٹ ہوں، میرے بھاگنے کا خطرہ نہیں ہے۔
سنجے سنگھ کے لئے ٹرائل کورٹ کے ذریعہ طے کی گئی ضمانت کی شرائط
جانچ افسران کو اپنا موبائل نمبردستیاب کرائیں گے، جانچ میں تعاون بھی کریں گے۔
جیسا کہ سپریم کورٹ نے کہا، شراب معاملے میں اپنے کردار سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
سنجے سنگھ اگراین سی آرچھوڑتے ہیں تو وہ اپنے سفرکے پروگرام ای ڈی کے آئی اوکے ساتھ شیئرکریں گے، وہ اپنی لوکیشن شیئرنگ بھی آن رکھیں گے اورآئی او (جانچ افسر) کے ساتھ شیئرکریں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منگل (2 مارچ) کو دہلی شراب پالیسی معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں سنجے سنگھ کو راحت دیتے ہوئے ضمانت دے دی۔ اس سے پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کہا تھا کہ اگرسنجے سنگھ کو معاملے میں ضمانت دی جاتی ہے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ سنجے سنگھ کو مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی نے گزشتہ سال چار اکتوبرکوگرفتارکیا تھا۔ دہلی شراب پالیسی معاملے میں ہی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا عدالتی حراست میں تہاڑجیل میں بند ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔