Bharat Express

اسپورٹس

ہندوستانی خواتین کرکٹر اسمرتی مندھانا نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 10 ویں سنچری بنا کر ایک خاص سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ مندھانا نے صرف 70 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔

پہلا کھو-کھو ورلڈ کپ دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 39 ٹیمیں (20 مردوں اور 19 خواتین کی ٹیمیں) حصہ لے رہی ہیں۔ ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔

احسان اللہ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد صرف ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دوں گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر پاکستان کی قومی ٹیم میں جگہ بناؤں گا تاہم میں نے پاکستان سپر لیگ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کی 8 سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان میں 19 فروری سے اس کا انعقاد کیا جانا ہے۔ میزبان ملک اور دفاعی چیمپئن کے طور پر، پاکستان اپنے ٹائٹل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔

آئی پی ایل 2025 میگا نیلامی میں وارنر کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔ لیکن  کسی وجہ سے وہ  فروخت نہیں ہوئے ۔ تاہم اب انہیں پاکستان سپر لیگ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کے سینئرکھلاڑی بابراعظم نے ایک نئے معاہدے پردستخط کیا ہے۔ اس سے ان کی تقریباً 7 کروڑ روپئے کی کمائی ہوگی۔

ایک شخص نے سوشل میڈیا پر سوالیہ انداز میں لکھا کہ "روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی خبروں کو اس طرح کیوں پیش کیا جا رہا ہے، جیسے ان پر ریٹائرمنٹ لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ہندوستانی بلے باز جمائمہ روڈریگس کی مداح ایرا کی ٹرپل سنچری اور کپتان ہارلے گالا (116، 79 گیندوں) کے ساتھ اس کی 274 رنز کی دوسری وکٹ کی شراکت سے، ممبئی نے تین وکٹوں پر 563 رنز بنائے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولر ہرشیت نے سن رائزرس حیدرآباد کے بلے باز میانک اگروال کو آؤٹ کرنے کے بعد فلائنگ کس دے کر قوانین  کو توڑا تھا۔ اس کے لیے ان پر میچ فیس کا 60 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

پنجاب کنگس نے آئی پی ایل 2025 سے قبل شریئس ائیر کو ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔ پنجاب کنگز فرنچائز نے اپنے نئے کپتان کا اعلان بالکل مختلف انداز میں کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان ٹی وی شو بگ باس کے ذریعے کیا۔