Hyderabad Marathon 2026:دوگھنٹے51منٹ میں42کلومیٹرکی دوڑمکمل،بھاگیرتھی نے’حیدرآباد میراتھن‘میں لہرایا پرچم
دور دراز پہاڑی گاؤں سے نکل کر قومی سطح پر اپنی شناخت بنانے والی بھاگیرتھی کی کامیابی اس بات کی مثال ہے کہ مضبوط عزم اور مسلسل محنت کے ذریعے مشکل حالات کو بھی شکست دی جا سکتی ہے۔ دیہی ماحول اور محدود وسائل کے باوجود انہوں نے اپنی محنت اور لگن کے بل بوتے پر میراتھن کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
Sheru Classic 2026:خوابوں کی طاقت،شیروکلاسک کیسے بنا بھارتی باڈی بلڈنگ کا گلوبل ہائی وے؟
شیرو کلاسک سابق باڈی بلڈر شیرو آنگریش کی جانب سے قائم کیا گیا ایک بین الاقوامی باڈی بلڈنگ اور فٹنس پلیٹ فارم ہے۔ یہ IFBB پرو لیگ اور NPC ورلڈ وائیڈ سے وابستہ ہے۔ شیرو کلاسک 2026 کا انعقاد 12-14 جون کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ہوا، جہاں دیپک نندا نے مینز کلاسک فزیک اور منوج پاٹل نے مینز فزیک کا خطاب جیتا۔ اگلا ’امیچر اولمپیا انڈیا 2026‘ 18 سے 20 دسمبر کو ممبئی میں منعقد ہوگا۔
Women’s Asia Cup: ویمنز ایشیا کپ: اٹاپٹو-چیتنا کی شاندار کارکردگی، سری لنکا نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے روند کر کیا فاتحانہ آغاز
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا کی جانب سے 3 وکٹیں حاصل کرنے والی چیتنا ویمکتی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، جبکہ کپتان چماری اٹاپٹو نے 9 باؤنڈریز کی مدد سے ناقابل شکست 48 رنز بنائے۔
Dewald Brevis’s Explosive Innings: ٹرائی سیریز: ڈیوالڈ بریوس کی طوفانی اننگز، جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے دی شکست
ٹی20 ٹرائی سیریز کے دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کو جنوبی افریقہ نے صرف 13.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
Michael Vaughan Criticizes Pakistan’s Batting Lineup: پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ پر انگلینڈ کے سابق کپتان کی سخت تنقید، مائیکل وان نے سیکنڈ ڈویژن کاؤنٹی کرکٹ سے کیا موازنہ
مائیکل وان نے انگلینڈ کے بولنگ اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا اٹیک ہے اور اس میں بہت صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام گیند بازوں میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔
Neeraj Chopra out of Asian Games:اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا ایشین گیمزسے باہر،چوٹ کے باعث باقی سیزن میں نہیں لیں گے حصہ
نیرج نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں انجری کے باعث سیزن ختم کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران ان کے ٹخنے میں لیگامنٹ پھٹ گیا۔ ڈاکٹر اور ٹیم کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس سیزن میں ہونے والے باقی ایونٹس میں حصہ نہیں لیں گے۔
National Sports Day:نیشنل اسپورٹس ڈے پروزیرداخلہ امت شاہ،مانڈویہ اوررجیجوکی نوجوانوں سے میجردھیان چند سے تحریک لینے کی اپیل
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حیرت انگیز اور غیر معمولی صلاحیتوں سے ہندوستانی ہاکی کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں تک پہنچانے والے عظیم ہاکی کھلاڑی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
PM Modi Tribute to Dhyan Chand:نیشنل اسپورٹس ڈے پروزیراعظم نریندری مودی نے میجردھیان چند کی لازوال وراثت کویادکیا
وزیر اعظم مودی نے حال ہی میں کھیلو انڈیا ڈائیلاگ کے دوران نوجوانوں سے ورچوئل بات چیت میں دھیان چند کے ہندوستان کے تاریخی نیوزی لینڈ دورے میں کردار کا بھی ذکر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً ایک صدی قبل میجر دھیان چند ہندوستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے میں شامل ہوئے تھے۔
Indian Women Hockey Reward:بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے رقم کی تاریخ،جرمنی کو3-1سے دی شکست،ملیں گے50لاکھ روپے
بھارتی ٹیم کی تاریخی کامیابی کے بعد ہاکی انڈیا نے کھلاڑیوں کے لیے 50 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ ہاکی انڈیا کے صدر ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہا کہ 52 سال بعد ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنا بھارتی خواتین ہاکی کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔ انہوں نے ٹیم کی کامیابی کو کھلاڑیوں کی سخت محنت، عزم اور حوصلے کا نتیجہ قرار دیا۔
Sports Updat: پرگیانند نے رقم کی تاریخ، گرینڈ چیس ٹور کا خطاب جیتنے والے پہلے بھارتی بنے
اڈانی گروپ کی حمایت یافتہ اس بھارتی اسٹار نے کلاسیکل شطرنج میں 3-9 سے شکست کے بعد ریپڈ سیکشن میں زبردست واپسی کی اور اسے 8-0 سے جیت لیا۔ اس کے بعد بلٹز میں مقابلہ 4-4 سے برابر رہا، جس کے نتیجے میں وہ مجموعی طور پر 15-13 کے اسکور کے ساتھ خطاب جیتنے میں کامیاب رہے۔





