Bharat Express

اسپورٹس

سڈنی ٹسٹ میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کربلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا صرف 185 رنوں پرآل آؤٹ ہوگئی۔

پیرس اولمپک میں ملک کو دو برانز میڈل جتانے والیں شوٹرمنو بھاکر کو کھیل رتن ایوارڈ دیا جائے گا۔ ان کے ساتھ ساتھ ورلڈ چمپئن چیس پلیئر ڈی گوکیش، پروین کماراورہرمن پریت سنگھ کو بھی کھیل رتن سے سرفراز کیا جائے گا۔

گوتم گمبھیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فی الحال سب کچھ قابو میں ہے، ہم سڈنی میں سیریز ڈرا کر سکتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ اس سیریز میں اب تک بیٹنگ یا باؤلنگ اچھی نہیں ہوئی، اگر ایسا ہوتا تو ہم ایک بھی میچ نہیں جیت پاتے۔

ڈوماراجو گکیش دسمبر میں سنگاپور میں منعقدہ عالمی شطرنج چیمپئن شپ میں چین کے ڈنگ لیرین کو شکست دے کر محض 18 سال کی عمر میں شطرنج کے چیمپئن بن گئے ہیں۔ گکیش 7 سال کی عمر سے شطرنج کھیل رہے ہیں۔ پی ایم مودی سمیت کئی لوگوں نے گکیش کو ان کی جیت پر مبارکباد دی تھی۔

بیٹنگ کے ساتھ ساتھ ریڈی کی گیند بازی اور فیلڈنگ بھی ٹیم کے لیے بڑی طاقت ہیں۔ انہیں اوپر بھیجنے سے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے اور بارڈر-گاوسکر ٹرافی کو بچانے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس وقت آسٹریلیا کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت کو سڈنی میں جیت کی اشد ضرورت ہے۔

ٹیم انڈیا کے تیزگیند بازجسپریت بمراہ نے سال 2025 کے پہلے ہی دن تاریخ رقم کردی ہے۔ ٹسٹ کے نمبرون گیند بازبمراہ نے رینکنگ اپڈیٹ میں اپنی سبقت مضبوط کردی ہے اورایک ایسا کارنامہ کردکھایا ہے جو اس سے پہلے ہندوستان کا کوئی بھی گیند بازنہیں کرسکا تھا۔

میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد وراٹ کوہلی کے ریٹائرمنٹ پر ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ وراٹ نے بی سی سی آئی کو بتایا ہے کہ وہ کب بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔

چوتھا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے جیت لیا ہے۔ کنگاروں نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ 184 رنز سے جیت لیاہے۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اب ہندوستان کے لیے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز فتح درج کی۔

میلبورن میں کھیلی جارہی بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے دن اسکاٹ بولینڈ اور ناتھن لیون نے ٹیم انڈیا کی خوشی اور ہندوستانی شائقین کی امیدوں کو چکنا چور کردیا۔ اس ٹیسٹ کے پہلے دو دن پیچھے رہنے کے بعد ٹیم انڈیا نے زبردست واپسی کی۔