انڈین کرکٹ ٹیم بارڈر-گاوسکر ٹرافی میں فی الحال پیچھے ہے۔ چار میچوں کے اختتام کے بعد آسٹریلیا نے سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اب جمعہ 3 جنوری سے دونوں ٹیمیں سڈنی میں سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔ اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے پریس کانفرنس کی۔اس دوران انہوں نے روہت شرما کے ساتھ ان کے رشتے پر پوری بے باکی سے بات کی ۔ اس دوران گوتم گمبھیر نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا اہلکاروں کے تمام سوالوں کا بے تکلفی سے جواب دیا۔
گوتم گمبھیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فی الحال سب کچھ قابو میں ہے، ہم سڈنی میں سیریز ڈرا کر سکتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ اس سیریز میں اب تک بیٹنگ یا باؤلنگ اچھی نہیں ہوئی، اگر ایسا ہوتا تو ہم ایک بھی میچ نہیں جیت پاتے۔ہر کھلاڑی کو معلوم ہے کہ کس جگہ پر کس کو کام کرنا ہے۔ڈریسنگ روم میں ہماری بات اگلے میچ کے سلسلے میں ہوئی ہے اور یہ مثبت بحث ومباحثہ کھلاڑی اور کوچ کے درمیان ہونا چاہیے۔حالانکہ انہوں نے پلیئنگ ایلون کے حوالے سے کہا کہ وہ پچ دیکھنے کے بعد ہی اس کا فیصلہ کریں گے۔
ہندوستانی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے مزید کہا کہ کھلاڑی اور کوچ کے درمیان جو بھی ہوتا ہے صرف ان کے درمیان ہی رہنا چاہیے۔ڈرسینگ روم کی باتوں کو باہر نہیں آنا چاہیے چونکہ آپ صرف نتیجہ دیکھیں۔ یہ کھیل صرف نتیجہ پر مرکوز ہے۔ روہت شرما کے ساتھ صرف ایک بات ہوئی ہے، اور وہ سڈنی ٹیسٹ جیتنے کے سلسلے میں ہوئی ہے۔ ہم نے صرف پانچواں ٹیسٹ جیتنے کے لیے بات کی۔ہمارے پاس اس میچ کو جیتے کر سریزبرابر کرنے کا موقع ہے۔ ٹیم انڈیا محفوظ ہاتھوں میں ہے۔واضح رہے کہ کل کے مقابلے میں اب روہت شرما کے کھیلنے پر تذبذب برقرار ہے۔حالانکہ آکاش دیپ زخمی ہونے کی وجہ سے وہ باہر ہوگئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔