Urdu Conclave 2026

اسپورٹس

دونوں کو آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا، جو کسی کھلاڑی، معاون عملے کے رکن، امپائر، میچ ریفری یا کسی دوسرے شخص کے ساتھ، بین الاقوامی میچ کے دوران، نامناسب جسمانی رابطے سے متعلق ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر عمدہ آغاز کیا۔ پہلے دن دیودت پڈیکل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 193 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے شامل تھے۔کپتان شبمن گل نے بھی عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔  یشسوی جیسوال 45 رنز اور رویندر جڈیجہ 43 رنز بناکر اپنی اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کرسکے۔

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا لیے تھے۔ دیودت پڈیکل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 193 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 117 رنز بنائے، جس میں 12 چوکے شامل تھے۔کپتان شبمن گل نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ دوسری جانب یشسوی جیسوال اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کرسکے اور 53 گیندوں پر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارتی معذور کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ان کے مضبوط عزم، محنت اور حوصلے پر فخر ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان میں ان کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ تحریک ہیں۔

21 سالہ ایلیکس لینیئر نے نئی دہلی میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کوڈائی ناروکا کو 21-11، 21-11 سے شکست دے کر بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کا خطاب جیتنے والے پہلے فرانسیسی کھلاڑی بن گئے۔

ترشا جولی کے ساتھ مل کر گایتری گوپی چند نے گھریلو سرزمین پر منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپ میں بھارت کو ویمنز ڈبلز کا کانسی کا تمغہ دلایا، 15 سال بعد بھارت نے اس زمرے میں تمغہ جیتا، اس سے پہلے 2011 میں جوالا گٹا اور اشونی پونپا نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میچ میں بھی بھارتی بلے باز دیو دت پڈیکل کے بلے کا کمال دیکھنے کو ملا، جہاں ان کے بلے سے سیریز کی دوسری سنچری دیکھنے کو ملی۔ پڈیکل سنچری مکمل کرنے کے بعد 117 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے ایک بار پھر تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹ کمنز اور ناتھن لیون نے بھی 3،3 وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر تہس نہس کردیا۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی مچل اسٹارک نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔بنگلہ دیش کی پہلی اننگز صرف 64 رنز پر سمٹ گئی تھی، جس کے بعد آسٹریلیا نے 146 رنز کی برتری حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی۔

کُمپو کی بھارتی مارکیٹ میں آمد سے ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بیڈمنٹن انڈسٹری میں نئے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔ بھارت میں بیڈمنٹن کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اس کھیل کی جانب متوجہ ہو رہی ہے۔ ایسے میں کُمپو کو بھارتی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کا وسیع موقع مل سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں برانڈ کی توسیع، نئی مصنوعات اور بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ممکنہ شراکت داری پر بھی توجہ مرکوز کیے جانے کی توقع ہے۔

 ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہندوستانی ٹیم کبھی بھی نیدرلینڈ کونہیں ہراسکی ہے۔ سال 2026 ہاکی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈ نے ٹیم انڈیا کو1-3 سے شکست دی۔ بھارت کے لیے یہ مقابلہ ’کرویا مرو‘ کی حیثیت رکھتا تھا، کیونکہ آخری چار میں پہنچنے کے لیے اسے ہر حال میں نیدرلینڈز کو شکست دینا ضروری تھا۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارتی ٹیم اب تک نیدر لینڈزکو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔