Asian Para Games 2026 PM Modi Indian contingent: ایشین پیرا گیمز کا آغاز، وزیر اعظم نریندرمودی نے بھارتی دستے کو دی مبارک باد، 168 کھلاڑی دکھائیں گے دم خم
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھارتی دستے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا، ’’آئیچی-ناگویا میں ایشین پیرا گیمز 2026 کے آغاز کے موقع پر، میں بھارتی دستے کو اپنی دلی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ بھارت کو اپنے شاندار پیرا ایتھلیٹس پر بہت فخر ہے۔ ان کا غیر متزلزل عزم، لگن اور ناقابل شکست حوصلہ 140 کروڑ بھارتیوں کو مسلسل تحریک دیتا ہے۔ وہ پورے اعتماد کے ساتھ کھیلیں اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔‘‘
IRS OFFICER EKTA BISHNOI WINS 3 GOLD Medals: امریکہ میں ہندوستان کا پرچم بلند، آئی آر ایس افسر ایکتا بشنوئی نے 362.5 کلوگرام وزن اٹھا کر جیتے 3 طلائی تمغے
امریکہ کے شہر رینو میں منعقدہ عالمی ماسٹرز کلاسک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی ریونیو سروس کی افسر ایکتا بشنوئی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 طلائی تمغے اپنے نام کیے۔ وہ ماسٹرز-2 زمرے میں عالمی چیمپئن شپ کا طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون پاور لفٹر بن گئی ہیں۔
Ranji Trophy: نیوزی لینڈ روانہ ہونے سے پہلے رنجی ٹرافی میں حصہ لیں گے شبھمن گل، چھتیس گڑھ کے خلاف کھیلیں گے
شبھمن گل کو آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ادے سہارن ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔ نیوزی لینڈ میں ہندوستان کی ون ڈے سیریز 4 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی، لیکن گل صرف ابتدائی تین میچوں میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ 50 اوور کے فارمیٹ کی کپتانی شریس ایئر کے حوالے کردیں گے اور اپنی پوری توجہ اس کے بعد ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز پر مرکوز کریں گے۔
World Cup 2027: ورلڈ کپ 2027 کے لیے بمراہ کی یہ کیسی تیاری؟ 2023 کے بعد اب تک کھیلے ہیں صرف 2 ون ڈے میچ
حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی گھریلو ون ڈے سیریز میں بھی بمراہ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے بجائے انہیں ایشین گیمز 2026 میں حصہ لینے والی ٹیم کے ساتھ بھیجا گیا تھا۔ اس پورے ٹورنامنٹ میں بمراہ نے صرف 6 اوور گیند بازی کی، جو ایک ون ڈے میچ میں ان کے معمول کے اسپیل سے بھی کم ہے۔
Indian squad for ODI series: نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کا اعلان، ون ڈے سیریز میں دو الگ کپتان
بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں شبھمن گل ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ آخری دو میچوں میں شریس ایئر کپتان ہوں گے۔
IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں
بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133 رنز دور، زمبابوے سیریز میں تاریخ رقم کرنے والی دنیا کی پہلی کھلاڑی بن سکتی ہیں
Smriti Mandhana to begin her journey as Captain: ہماری توجہ اس بات پر ہے کہ اگلے 2 سے 3 سال میں ہندوستانی کرکٹ کو آگے کیسے بڑھایا جائے۔ ہمارے سامنے کئی بڑے ٹورنامنٹ ہیں- اسمرتی مندھانا
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ خاص طور پر ٹی 20 فارمیٹ میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔نائب کپتان شیفالی ورما نے کہا، ’’ہمیں ٹی 20 میں بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، لیکن اس کے ساتھ سمجھ داری سے بھی کام لینا ہوگا۔
Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی غور و فکر کے بعد میں نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ کرکٹ میرے لیے محض ایک کھیل سے کہیں بڑھ کر رہی ہے۔ اس نے میری شخصیت کو نکھارا، مجھے مشکل حالات میں ڈٹے رہنا سکھایا اور ایسی یادیں دیں جنہیں میں ہمیشہ سنبھال کر رکھوں گی۔ جب بھی میں نے ہندوستان کی جرسی پہنی، اسے بے حد فخر اور شکرگزاری کے ساتھ پہنا۔‘‘
Abhishek Sharma surpasses suryakumar yadav: ابھیشیک شرما نے توڑا سوریہ کمار یادو کا ریکارڈ، ٹی 20 میں ایک سال کے اندر 69 چھکے لگا کر بنے نئے ’سکسَر کنگ‘
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں ایک چھکا لگاتے ہی ابھیشیک شرما نے تاریخ رقم کی، سوریہ کمار یادو کے 68 چھکوں کا ریکارڈ پیچھے چھوڑا؛ دلچسپ مقابلے میں بھارت کو 24 رن سے شکست، سیریز 2-2 سے برابر
Prime Minister Narendra Modi: خواتین کے 38 تمغے نئے بھارت کی تصویر ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی بیٹیوں کی کامیابی کو سراہا
وزیر اعظم نے ملک کا نام روشن کرنے والی بیٹیوں کی خصوصی طور پر تعریف کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا، ’’دوستو، میں خاص طور پر ہماری بیٹیوں کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔ ہندوستان نے جو 85 تمغے جیتے ہیں، ان میں سے 38 تمغے ہماری خواتین کھلاڑیوں نے حاصل کیے ہیں۔ ان میں 11 طلائی تمغے بھی شامل ہیں۔ یہ تمغے صرف ایک عدد نہیں، بلکہ نئے بھارت کی تصویر ہیں۔‘‘





