Bharat Express

اسپورٹس

چمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے ہائی برڈ ماڈل اپنے کے بدلے پاکستان نے آئی سی سی کے سامنے ایک شرط رکھی تھی۔ وہ ہندوستان میں ہونے والے ٹورنا منٹ بھی ہائی برڈ ماڈل پرکھیلنا چاہتا ہے، لیکن اس شرط پراب ایک بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے، جو ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے متعلق ہے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں پویلین کی طرف اشارہ کرنے پر سراج پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

عام طور پر ایسے واقعات کرکٹ میچوں کے دوران ہوتے ہیں۔ لیکن اس بار معاملہ قدرے سنجیدہ سمجھا جا رہا ہے۔ سراج اور ہیڈ کے درمیان اس جھگڑے کے بعد آئی سی سی دونوں کھلاڑیوں کے خلاف کوئی بڑی کارروائی کر سکتی ہے۔

روہت شرما کے نام ایک شرمناک ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔ ٹیم انڈیا کو ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف 10 وکٹ سے ہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سراج کا کہنا تھا کہ وہ سب کی عزت کرتے ہیں لیکن ٹریوس ہیڈ نے جس طرح سے اس موضوع کو سب کے سامنے پیش کیا وہ انہیں پسند نہیں آیا۔ دوسرے روز پیش آنے والے اس واقعے کے دوران اسٹمپ مائیک میں کچھ بھی قید نہیں ہوا۔

اس ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا پہلی اننگز میں صرف 180 رن ہی بنا سکی۔ اس کے بعد ٹریوس ہیڈ کے 140 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے 337 رنز بنائے اور 157 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم صرف 175 رنز بنا سکی۔

سراج نے چائے کے بعد مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولانڈ کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی اننگز سمیٹ دی۔ بھارت کی جانب سے بمراہ اور سراج نے چار چار جبکہ روی چندرن اشون اور نتیش کمار ریڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نہ پہنچا تو چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل بھی لاہور میں ہوں گے، بھارت کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تو ایک سیمی فائنل پاکستان اور ایک دبئی میں ہوگا، بھارت کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو پھر فائنل دبئی میں ہوگا۔

کوہلی نے 143 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری اسکور کی، یہ ٹیسٹ میں ان کی 30ویں سنچری ہے، جو 18 ماہ بعد آئی، اور اس میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

چمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق ہندوستان اورپاکستان کرکٹ بورڈ آمنے سامنے ہیں۔ یہ ٹورنا منٹ فروری میں کھیلا جانا ہے، لیکن ابھی تک اس ٹورنا منٹ کا شیڈول سامنے نہیں آیا ہے۔ 5 دسمبرکو بھی آئی سی سی کی میٹنگ میں اس کا حل نہیں نکلا ہے۔ اب میٹنگ کی نئی تاریخ سامنے آئی ہے۔