Bharat Express

Asia Cup 2023- India vs Pakistan: ایشان کشن-ہاردک پانڈیا کی بدولت ٹیم انڈیا نے پاکستان کو دیا 267 رنوں کا ہدف، تمام وکٹ پاکستان کے تیز گیند بازوں کے نام

ایشیا کے چوتھے مقابلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اہم مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس میچ میں بارش رکاوٹ بن گئی ہے اورمیچ روک دیا گیا ہے۔

ایشیا کے چوتھے مقابلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اہم مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ بارش کی رخنہ اندازی کے بعد جب میچ دوبارہ شروع ہوا توشاہین شاہ آفریدی ٹیم انڈیا کے لئے قہربن گئے۔ انہوں نے دونوں بلے بازوں کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا ہے۔ اس کے بعد حارث رؤف نے شرے یس ایئرکو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایک وقت ٹیم انڈیا کا اسکور9.3 اوورمیں 48 رن ہوگیا تھا، لیکن اس مشکل وقت میں ایشان کشن نے شانداراننگ کھیلتے ہوئے نصف سنچری لگائی۔ ایشان کشن 82 رن بناکرحارث رؤف کا شکار ہوئے جبکہ ہاردک پانڈیا نے 87 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ جبکہ ہاردک پانڈیا ابھی ڈٹے ہوئے ہیں۔ ویں اوور میں  266 رنوں پر ٹیم انڈیا آل آؤٹ ہوگئی۔ رن ہے۔ پاکستان کی جانب سے تمام وکٹ پاکستان کے تیز گیند بازوں نے حاصل کئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹ، جبکہ حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل پاکستان کے خلاف میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی کینڈی اسٹیڈیم میں بارش کی رخنہ اندازی کے وقت روہت شرما اورشبھمن گل دونوں کریزپرتھے۔ پانچویں اوورمیں اچانک بارش شروع ہوگئی اورمیچ کو روکنا پڑا۔ اس وقت تک 4.2 اوورکا کھیل ہوا، جس میں ٹیم انڈیا کا اسکوربغیرکسی نقصان کے 15 رن تھا۔ اس وقت روہت شرما 11 رن بناکرکھیل رہے تھے۔ حالانکہ بارش بہت زیادہ دیرتک نہیں چلی، تھوڑی دیر کے بعد ہی بارش رک گئی اور پھر کھیل شروع ہوگیا، لیکن بارش کے بعد وہ اسے آگے نہیں بڑھا سکے اورشاہین شاہ آفریدی کی گیند پرآؤٹ ہوکرپویلین لوٹ گئے۔ پانچویں اوورمیں اچانک تیز بارش شروع ہوگئی۔ پھرکھیل کو روکنا پڑا۔ پچ پرکورس لائے گئے۔ ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ وقت پرشروع ہوگیا تھا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ہندوستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس کے بعد بتایا کہ ٹیم انڈیا نے دو اسپنروں کو پلیئنگ الیون میں بھی شامل کیا ہے۔ کلدیپ یادو اور رویندر جڈیجہ کو موقع دیا گیا ہے۔ محمد شمی کو ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔ پاکستان نے پلیئنگ الیون میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  India vs Pakistan: پاکستان کے خلاف محمد شمی کو ٹیم میں نہیں کیا گیا شامل، سوشل میڈیا پر فینس میں زبردست ناراضگی

پاکستان اور سری لنکا کی سرزمین پر کھیلے جا رہے ایشیا کپ میں آج ہندوستان اپنی مہم کی شروعات کرنے جا رہی ہے۔ پہلے ہی مقابلے میں ہدنوستان کی ٹکر اپنے سب سے بڑے مخالف پاکستان کے ساتھ ہے۔ اس ہائی وولٹیج مقابلے پر نہ صرف ہندوستان اور پاکستان کی بلکہ پوری دنیا کے کرکٹ مداحوں کی نگاہیں ہیں۔ حالانکہ کینڈی میں بارش کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جواس میچ کا مزہ خراب کرسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کینڈی میں آج بارش ہونے کا خدشہ 91 فیصد تک ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔