Duleep Trophy final: دلیپ ٹرافی فائنل: ’ٹرپل سنچری‘ سے محروم کپتان ایشان، ایسٹ زون نے پہلی اننگز میں بنائے 708 رنز
ساؤتھ زون کے خلاف ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں جاری دلیپ ٹرافی 2026 کے فائنل میچ میں کپتان ایشان کشن نے 270 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کی بدولت ایسٹ زون کی پوزیشن کافی مضبوط نظر آ رہی ہے۔ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایسٹ زون کی پوری ٹیم 708 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم نے اپنی اس اننگز میں مجموعی طور پر 163 اوورز کا سامنا کیا۔
India’s Squad against Afghanistan: افغانستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، ویبھَو کو ملا موقع، ان کھلاڑیوں کی ہوئی واپسی
بھارت اور افغانستان کے درمیان 13 ستمبر کو ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا، جس کے بعد 15 ستمبر کو دوسرا مقابلہ ہوگا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 17 ستمبر کو کھیلا جانا ہے۔ تینوں مقابلے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
India vs England: انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز میں شکست کے 3 سب سے بڑے ذمہ دار، نائب کپتان بری طرح ناکام
انگلینڈ نے ٹی-20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم پر0-3 کی ناقابل تسخیر سبقت بنالی ہے۔ یہاں آپ کو بتاتے ہیں کہ کن تین کھلاڑیوں کو ہندوستان کی شکست کا سب سے بڑا گنہگار مانا جا سکتا ہے۔
Latest ICC Rankings T20I: آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ، نمبر-1 بنے ایشان کشن، ٹاپ-8 بلے بازوں میں 4 ہندوستانی شامل
ٹی-20 کی بلے بازی رینکنگ میں ایشان کشن نے اپنے کیریئرکی بہترین ریٹنگ حاصل کرلی ہے۔ وہ دنیا کے نمبر-1 ٹی-20 بلے باز بن گئے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ٹی-20 بلے بازوں کی رینکنگ کے ٹاپ-8 کھلاڑیوں میں 4 ہندوستانی شامل ہیں۔ ایشان کشن کی بات کریں توانہوں نے اپنے کیریئرکی بہترین ریٹنگ حاصل کی ہے۔
India vs Afghanistan: صرف 26 اننگز میں ایک ہزار رنز، اس فہرست میں چوتھے نمبر پر پہنچے ایشان کشن
ایشان کشن نے صرف 71 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ وہ افغانستان کے خلاف سب سے تیز ایک روزہ سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں ایون مورگن پہلے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 2019 میں 57 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
IPL 2026: ایشان، ابھیشیک اور کلاسن کی نصف سنچریاں، ایس آر ایچ نے آر سی بی کو 256 رنز کا دیا ہدف
آئی پی ایل 2026 کے 67ویں مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو جیت کے لیے 256 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔ ایس آر ایچ کی جانب سے ایشان کشن، ابھیشیک شرما اور ہینرک کلاسن نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔
IPL 2026: ایل ایس جی نے ٹاس جیت کر کیا گیندبازی کا فیصلہ، ایس آر ایچ کے بلے بازوں کو روکنا پنت اینڈ کمپنی کے لیے چیلنج
انڈین پریمیئر لیگ 2026 (آئی پی ایل 2026) کا دسواں مقابلہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) اور لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ایل ایس جی کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
T20 World Cup: یو ایس اے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا کیا فیصلہ، جسپریت بمراہ بھارتی پلیئنگ الیون سے باہر
گروپ اے میں شامل بھارتی ٹیم اس میچ کے ساتھ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنے مہم کا آغاز کر رہی ہے۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا 12 فروری کو نمیبیا کا سامنا کرے گی۔ 15 فروری کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ ہونا ہے، تاہم فی الحال اس پر سسپنس برقرار ہے۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم 18 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی۔
India vs New Zealand: ایشان کشن کی طوفانی سنچری، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 46 رنز سے شکست دے کر ٹی20 سیریز 4-1 سے جیت لی
ون ڈے سیریز 1-2 سے ہارنے کے بعد بھارت نے ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد دوسرے اور تیسرے میچ میں بالترتیب 7 وکٹوں اور 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ حالانکہ، چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے 50 رنز سے جیت درج کر کے اپنی ساکھ بچائی۔
India vs New zealand T20: انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی20: ایشان کشن کی دھماکہ خیز واپسی، ٹی20 انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم
دو سال بعد ٹیم انڈیا میں واپسی کرنے والے ایشان کشن نے رائے پور ٹی20 میں طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ پاور پلے میں نصف سنچری بنانے والے وہ پہلے بھارتی نان اوپنر بن گئے اور بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح دلائی۔





