Bharat Express

IPL 2024: ممبئی انڈینس نے آرسی بی کو بری طرح روندا، سوریہ-ایشان کے دم پر 7 وکٹ سے درج کی شاندار جیت

ممبئی انڈینس نے ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو کی طوفانی اننگوں کی بدولت آرسی بی کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ مقابلے میں خوب چھکوں کی بارش ہوئی۔

آئی پی ایل 2024 کے 55ویں مقابلے میں ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف شاندار جیت حاصل کی۔

ممبئی انڈینس نے اپنے گھریلو میدان پربے حد آسانی سے رائل چیلنجرس بنگلورو کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ آرسی بی نے پہلے کھیلتے ہوئے 196 رن بنائے تھے۔ وہیں ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینس کو روہت  شرما اورایشان کشن نے طوفانی شروعات دلائی۔ روہت شرما اورایشان کشن کے درمیان 101 رنوں کی بہترین اورطوفانی شراکت ہوئی۔ ایشان کشن نے 23 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی اورانہوں نے 34 گیندوں میں 69 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ممبئی نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پہلے 6 اوورمیں ہی 72 رن بنا ڈالے تھے۔ اس درمیان روہت شرما نے تین چوکے اور 3 چھکے لگاتے ہوئے 24 گیندوں میں 38 رن بنائے۔ سوریہ کماربھی فارم میں واپس آگئے ہیں کیونکہ انہوں نے صرف 17 گیندوں میں ہی نصف سنچری لگادی تھی۔ سوریہ کمار یادو نے اپنی اننگ میں 52 رن بنائے اوراننگ کے آخر میں ہاردک پانڈیا نے بھی 6 گیندوں میں 21 رنوں کا تعاون دیا۔

ممبئی نے پہلے 10 اوور میں ہی ایک وکٹ کے نقصان پر 111 رن بنا دیئے تھے۔ حالانکہ 12ویں اوورمیں ریس ٹوپلے نے غیریقینی کیچ پکڑتے ہوئے روہت شرما کو واپس پویلین بھیجا۔ مگر یہاں سے ایمپیکٹ پلیئرکے طورپرآئے سوریہ کمار یادونے آرسی بی کے گیند بازوں کی جم کرپٹائی کردی۔ اگلے 2 اوورمیں گیند بازوں کی خوب دھنائی ہوئی، جس سے 12 اوورختم ہونے کے بعد ممبئی 151 رنوں کے اسکورپر پہنچ چکی تھی، جہاں ٹیم 10 اوور کے بعد 111 رنوں کے اسکورپر تھی۔ وہیں آئندہ تین اوور میں 58 رن بنے، جس سے 13ویں اوورتک ممبئی انڈینس کا اسکور169 رنوں پرپہنچا تھا۔ مگر14ویں اوورمیں سوریہ کمار یادو آوٹ ہوگئے۔ آخری 6 اوورمیں ممبئی انڈینس کو صرف 16 رنوں کی ضرورت تھی۔ اسی کے ساتھ ممبئی نے 27 گیند باقی رہتے ہوئے 7 وکٹ سے اس میچ کو جیت لیا ہے۔

سوریہ کماریادو اورایشان کشن کا طوفان

ممبئی انڈینس کے خلاف اس میچ میں آرسی بی کے گیند باز ٹک نہیں پائے۔ ایک طرف پہلے 10 اوور میں ایشان کشن نے محفل لوٹی۔ ایشان کشن پاورپلے کے اوورختم ہونے سے پہلے ہی نصف سنچری لگا چکے تھے۔ کشن نے اپنی 69 رنوں کی اننگ میں 7 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ وہیں 14ویں اوورمیں آوٹ ہونے سے پہلے سوریہ کماریادو نے اپوزیشن گیند بازوں کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی تھی۔ انہوں نے 5 چوکے اور 4 چھکے لگاتے ہوئے 19 گیندوں کی اننگ میں 52 رن بنائے۔ ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو کی اننگوں میں ممبئی انڈینس کے لئے میچ کو یکطرفہ بنا دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔