Bharat Express

علاقائی

چار ریاستوں میں سے تین میں بی جے پی کو شاندار کامیابی ملی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے بی جے پی کارکنوں میں خوشی کا ماحول ہے۔

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین نے کہا، ''جب بی جے پی الیکشن لڑتی ہے تو وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑتی ہے۔ جماعت کی سرپرستی اتنی اچھی ہے کہ اندرونی طور پر تنازعات حل ہو جاتے ہیں۔

پی ایم مودی نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے بات کی اور طوفان مائیچونگ کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لیا اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ میں ان تمام ریاستوں کے کنبہ کے افراد، خاص طور پر ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور ہمارے نوجوان ووٹروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے بی جے پی پر اپنی محبت، اعتماد اور آشیرواد کی بارش کی۔

آج شام 5:30 بجے اشوک گہلوت راج بھون پہنچیں گے اور گورنر کلراج مشرا کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ کانگریس کو امید تھی کہ حکومت دہرائے گی اور راجستھان میں دہائیوں سے چلی آرہی روایت بدل جائے گی۔

اپوزیشن جماعتوں کی یہ میٹنگ پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اورمیزورم کے اسمبلی انتخابات کے بعد اور آج 4 ریاستوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہو رہی ہے۔

چار ریاستوں کی ووٹنگ کے ابتدائی رجحانوں میں بی جے پی مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کافی آگے چل رہی ہے جبکہ کانگریس تلنگانہ میں واضح اکثریت حاصل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

 تلنگانہ میں 2018 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں اسدالدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم کو 7 سیٹوں پر جیت ملی تھی۔ وہیں بی جے پی کو تب محض ایک سیٹ سے کامیابی ملی تھی۔ 2013 میں بی جے پی کو 5 سیٹیں ملی تھیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کر جانکاری دیتے ہوئے بی جے پی کے رکن اسمبلی نے لکھا کے قومی دارلحکومت دہلی جاتے وقت ریاست کے حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سے ملاقات کی

مسلم ماحول کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی ایم پی نے کہا کہ یہاں پائلٹ کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کے ووٹ مفت میں حاصل کئے۔ اس لیے ان کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔