Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ایرکسن، کوالکوم، سسکو سسٹمز اور نوکیا — کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر کے، بی ایس این ایل ایک ایسے انقلابی اقدام کا آغاز کر رہا ہے جو نہ صرف بھارت کی ٹیلی کام صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرے گا، بلکہ ملک کے نوجوانوں کو مستقبل کے لیے درکار مہارتوں سے بھی لیس کرے گا۔

اس مدت کے دوران امریکہ نے بھارت کی کل اسمارٹ فون برآمدات میں سے نصف سے زیادہ درآمد کیں، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت چین کے متبادل کے طور پر ایپل کے لیے ایک اہم مینوفیکچرنگ اور سپلائی حب بنتا جا رہا ہے۔

دہلی کی سابق وزیراعلیٰ آتشی نے کہا کہ اروند کیجریوال کی گزشتہ سال گرفتاری نے بی جے پی سے لڑنے کے عام آدمی پارٹی کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکجریوال کوبدعنوانی کرنی ہوتی تووہ انکم ٹیکس کمشنرکی اپنی پرانی نوکری نہ چھوڑتے۔

نائب صدرجمہوریہ الیکشن کے لئے این ڈی اے کے امیدوارسی پی رادھا کرشنن نے پرچہ نامزدگی داخل کردی ہے۔ ان کا انڈیا الائنس کے امیدواربی سدرشن ریڈی سے سامنا ہوگا۔

جے ایل ایل کی رپورٹ کے مطابق یہ 2024 کی پہلی ششماہی (6.5 ملین مربع فٹ) کے مقابلے میں 38 فیصد سالانہ اضافہ ہے، اور 2019 کی پہلی ششماہی (1.6 ملین مربع فٹ) کے پری-کووڈ سطح سے چھ گنا زیادہ ہے۔

بھارت عالمی دودھ پیداوار میں 24 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، لیکن اس کی عالمی ڈیری تجارت میں شراکت داری اب بھی صرف 0.25 فیصد ہے، جس کی بڑی وجہ اندرونِ ملک زیادہ کھپت ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں بہارمیں ووٹرادھیکاریاترا جاری ہے۔ منگل کو یاترا تیسرے دن نوادہ پہنچی۔ اس دوران آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی مضبوط حکومت بنے گی اور راہل گاندھی کوملک کا اگلا وزیراعظم بنایا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے منگل کے روز دہلی کے مہرولی میں درگاہ اوربابا فرید چلؔاگاہ کے انہدام کے خلاف دائردرخواستوں پرسماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ ہم اس حکم کو جاری رکھیں گے کہ موجودہ ڈھانچے میں مزید کوئی تبدیلی یا اضافہ نہیں ہونا چاہئے، لیکن جو کچھ ہے اسے محفوظ رکھا جائے، کوئی 13ویں صدی کی یادگارکوگرانے کا سوچ بھی کیسے سکتا ہے۔

جمنا سے ملحقہ علاقوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متاثرہ علاقے کے لوگوں کی زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو الرٹ کردیا تھا جس کے بعد کچھ لوگ دوسری جگہ منتقل ہوگئے۔

لڑکی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ لڑکی کی موت بیماری کے باعث ہوئی ہے اور اس کی آخری رسومات ادا کی جانی ہیں۔ وہ ان معلومات کی بنیاد پر یہاں آئے ہیں۔ پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے آئی۔