Bharat Express

Rahul Gandhi car attacked in West Bengal: راہل گاندھی کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹا، کانگریس نے حملے سے انکار کیا انکار، بیان جاری کرکے کہی یہ بڑی بات

کانگریس لیڈرادھیر رنجن چودھری نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بھیڑ میں سے کسی نے پیچھے سے پتھر پھینک دیا ہو۔ لیکن کانگریس نے باضابطہ بیان جاری کردیا ہے۔

راہل گاندھی کی نیائے یاترا کے دوران ان کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

Rahul Gandhi car attacked in West Bengal: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے قافلے پر بدھ (31 جنوری، 2023) کو ان کی ایس یو وی کار کے پیچھے کا شیشہ پوری طرح سے ٹوٹ گیا تھا۔ خبرآئی تھی کہ ان کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے اور اس میں ان کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا ہے۔ حالانکہ اب کانگریس نے اس پر وضاحت نامہ جاری کرتے ہوئے حملہ کئے جانے کی تردید کی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے قافلے پر حملہ کئے جانے سے متعلق کانگریس نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پرل کھا غلط خبر پھیلائی جا رہی ہے۔ مغربی بنگال کے مالدہ میں راہل گاندھی سے ملنے بڑی بھیڑ آئی تھی۔ اس بھیڑ میں ایک عورت راہل گاندھی سے ملنے اچانک ان کی کار کے آگے آگئی، اس وجہ سے اچانک بریک لگائی گئی۔ تبھی سیکورٹی گھیر ے میں استعمال کئے گئے رسے سے کار کا شیشہ ٹوٹ گیا۔  دراصل خبر آرہی تھی کہ راہل گاندھی کی کار پر حملہ کیا گیا ہے، جس سے ان کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا ہے۔

کیا خبریں آئیں سامنے

اس سے پہلے، انگریزی اخبار دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالدہ ضلع کے لبھا پُل کے پاس نیائے یاترا دیکھنے کے لئے ہزاروں کی بھیڑ جمع ہوئی تھی۔ حادثہ اس وقت ہوا جب راہل گاندھی یاترا میں ایک بس پر سوار تھے۔ ان کے قافلے کی گاڑی پر ہوئے حملے میں کالے رنگ کی ایس یو وی کے پیچھے کا پورا شیشہ پھوٹ گیا۔ کانگریس کے لیڈران نے اسے بڑی سیکورٹی چوک قرار دیا ہے۔ بہار سے بنگال میں نیائے کے فلیگ ٹرانسفر کے عمل کا ذکرکرتے ہوئے کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے اخبار کو بتایا کہ “سبھی پولیس والے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی مالدہ کی آج کی ریلی میں مصروف ہیں۔ کچھ ہی پولیس والوں کو اس تقریب یا سیریمنی کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔”

 

پولیس کا دعویٰ، بھیڑ زیادہ تھی اس لئے…

ایسا بتایا گیا کہ کٹیہار سے جیسے ہی بنگال میں نیائے یاترا پھر سے داخل ہوئی تب راہل گاندھی بس کی چھت پر تھے اور وہیں پر فلیگ ٹرانسفر سے متعلق رسم پوری کی جا رہی تھی۔ مقامی پولیس کے ایک ملازم نے اس بارے میں اخبار سے کہا کہ راہل گاندھی کی کار کے پیچھے اس دوران بھاری بھیڑ تھی۔ پریشر کی وجہ سے راہل گاندھی کی کالی ٹوئٹا کار کے پیچھے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read