Bharat Express

نتیش کمار نے اب انڈیا الائنس کے نام پر اٹھا دیا سوال، برہم وزیراعلیٰ نے INDIA پر کہی یہ بڑی بات

بہار کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پہلے جہاں تھے اب واپس وہیں آگئے ہیں اور اب صرف بہار کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے آرجے ڈی اور کانگریس پر بڑا حملہ کیا ہے۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ (فائل فوٹو)

جب اقتدارمیں تبدیلی ہوتی ہے توسرخود بخود ہی بدل جاتے ہں۔ کل تک جو لوگ ایک ساتھ گلے ملتے تھے اورتعریفیں کرتے تھے، پارٹی یا اتحادی بدلنے کے بعد ان پرانگلیاں اٹھانے لگتے ہیں۔ یہاں تک جن فیصلوں میں بھی وہ شامل ہوتے رہتے ہیں، اس پربھی سوال اٹھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس میں مرضی شامل نہیں تھی۔ کچھ ایسا ہی ان دنوں بہار کی سیاست میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کل تک بی جے پی اوراین ڈی اے کے خلاف بنائے گئے انڈیا الائنس میں شامل تھے اوراس کا اہم حصہ تھے، لیکن اب وہ این ڈی اے میں ایک بارپھر شامل ہوگئے، جس کا وہ پہلے سے ہی کئی بارحصہ رہ چکے ہیں۔ لیکن این ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد اب وہ اسی الائنس اوراس کے لیڈران پرسوال اٹھا رہے ہیں۔

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس میں شامل کوئی بھی لیڈرکوئی کام نہیں کر رہا تھا، جو بھی کام کیا میں نے وہ انہوں نے ہی کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب الائنس بنایا گیا تھا تب انہوں نے اس کا نام کچھ رکھنے کو کہا تھا، انہوں نے نام بھی بتایا تھا، لیکن لوگوں نے انڈیا الائنس نام رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہا کہ الائنس میں کوئی کام نہیں ہو رہا تھا، اس لئے انہوں نے اس سے کنارہ کشی اختیارکرلی اوراین ڈی اے میں شامل ہوگئے۔

’جہاں تھا وہیں واپس آگیا‘

نتیش کمار نے کہا کہ وہ پہلے جہاں تھے، اب واپس وہیں آگئے ہیں اوراب صرف بہار کی ترقی کے لئے کام کریں گے، پہلے بھی ریاست کی ترقی کے لئے کام کیا ہے اورآگے بھی کرتے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی نتیش کمارنے آرجے ڈی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بہارمیں آرجے ڈی کا راج تھا تو یہاں کے حالات بے حد خراب تھے، شام کے وقت کوئی باہرنہیں نکلتا تھا، لوگوں میں خوف رہتا تھا۔

’جے ڈی یو نے بہارکی ترقی کے لئے کام کیا‘

نتیش کمار نے کہا کہ بہارکی ترقی کے سارے کام انہوں نے کئے۔ انہوں نے کہا کہ جب سال 2006 میں جے ڈی یو کی حکومت آئی تھی تب علاج کے لئے بہارکی عوام کو پیسے مہیا کرائے۔ ریاست میں پکی سڑکیں نہیں تھی، لیکن ان کی حکومت نے ہرگھرتک پکی سڑک بنوائی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب وہ مرکزمیں تھے تب بھی بہارکی ترقی کے لئے کام کیا۔ آرجے ڈی پرطنز کرتے ہوئے نتیش کمارنے کہا کہ کچھ لوگوں کو شہرت یعنی پبلیسٹی ملتی ہے۔

’الزام لگے ہیں تو جانچ بھی ہوگی‘

نتیش کمارنے آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادواورتیجسوی یادو پرچل رہے کیس سے متعلق بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ان سبھی لوگوں پرکیا الزام لگے ہیں، سبھی لوگوں کو معلوم ہے۔ الزام لگے ہیں توجانچ بھی ہوگی۔ آگے کیا ہوگا وہ پتہ چل جائے گا۔

’الائنس سے الگ ہوکراین ڈی اے میں شامل ہوئے‘

قابل ذکرہے کہ نتیش کمارکوہی انڈیا الائنس کا روح رواں مانا جاتا ہے۔ انہوں نے علاقائی پارٹیوں کو متحد کرنے کی پہل شروع کی تھی۔ تاہم لوک سبھا الیکشن سے پہلے ہی انہوں نے الائنس کا ساتھ چھوڑکراین ڈی اے کا دامن تھام لیا، جس سے الائنس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

Also Read