Bharat Express

Ban On SIMI: اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا پر عائد پابندی 5 سال کے لئے بڑھائی گئی، وزارت داخلہ نے جاری کیا حکم

مرکزی وزارت داخلہ نے ایک نیا حکم جاری کرتے ہوئے پہلے سے ہی ممنوعہ تنظیم سیمی پرپانچ سال کے لئے پابندی بڑھا دی ہے۔ یہ کارروائی یواے پی اے قانون کے تحت کی گئی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔ (فائل فوٹو)

Ban On SIMI: مرکزی وزارت داخلہ نے اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) پرپانچ سال کے لئے پابندی کوبڑھا دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے پیر(29 جنوری) کوایکس پرپوسٹ کے ذریعہ اس پابندی کوبڑھائے جانے کے حکم کی جانکاری شیئرکی۔

وزارت داخلہ نے پوسٹ میں لکھا کہ دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نریندرمودی کے زیروٹولرینس کے نظریے کے تحت اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کو یواے پی اے کے تحت آئندہ پانچ سالوں کے لئے غیرقانونی تنظیم قراردیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سمی ہندوستان کی خود مختاری، سلامتی اورسالمیت کوخطرے میں ڈالنے، دہشت گردی کو فروغ دینے، امن اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کوخراب کرنے میں شامل پایا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read