Karnataka Politics: بالی ووڈ گانے پر ڈانس کرتے نظر آئے کرناٹک کے وزیر ضمیر خان، بی جے پی نے عہدے سے ہٹانے کا کیا مطالبہ
بی جے پی نے کہا کہ کسانوں کو ابھی تک ان کے فراہم کردہ دودھ کی قیمت نہیں ملی ہے۔ اس دوران سرکردہ لیڈر اور وزراء والمیکی اور دلت برادریوں کے فنڈز کو لوٹ رہے ہیں، جبکہ دیگر لوگوں کو سوئمنگ پول میں مزے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بی جے پی کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری میں ہیں شرد پوار، یہ لیڈر تھام سکتے ہیں این سی پی کا دامن
لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد حکمراں پارٹی کے لیڈروں کے مخالف گروپ میں شامل ہونے کا رجحان جاری ہے۔ جلد ہی ایک بی جے پی لیڈرشرد پوارکی پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔
Proposal to rename Ramnagar as Bengaluru South: کرناٹک کے رام نگر ضلع کا نام ہوگا بنگلورو ساؤتھ، ڈی کے شیوکمار نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو پیش کی تجویز
ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ رام نگر کو ضلع ہیڈکوارٹر کے طور پر برقرار رکھتے ہوئے رام نگر کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں ایک تجویز پیش کی ہے۔ نام تبدیل کرنے سے صنعتوں کو ضلع میں لانے میں مدد ملے گی اور زمین کو بچانے میں مدد ملے گی۔
HIV Increased Tension, More Than 800 Students Are Positive: ایڈز بیماری نے اس ریاست میں مچائی تباہی،828 طلباء ایچ آئی وی پازیٹیو،47 کی موت واقع
سینئر عہدیدار نے کہاکہ ہم نے اب تک 828 طلبہ کو ایچ آئی وی پازیٹیو کے طور پر شناخت کیا ہے۔ جن میں سے 47 طلباء خطرناک انفیکشن کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بہت سے طلباء ملک بھر کے ممتاز اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے تریپورہ سے باہر چلے گئے ہیں۔
UP Flood: لکھنؤ سے لکھیم پور تک سیلاب نے مچائی تباہی، سینکڑوں گھروں بھرا پانی، 500 سے زائد افراد پھنسے
سریو ندی کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بستی ضلع کے وکرم جوٹ کے ایک درجن گاؤں میں سریو کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ شراوستی کا بھی یہی حال ہے، شراوستی کے جمونہا، اکونا علاقے میں سیلاب سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
Agniveer Scheme: شہید انشومان کے والدین کی راہل گاندھی سے ملاقات، اگنی ویر اسکیم بند کرنے کا مطالبہ، کرائی یقین دہانی
شہید کیپٹن انشومان سنگھ کے والد روی پرتاپ سنگھ اوران کی ماں منجو سنگھ نے راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ یہ خاندان یوپی کے دیوریا کا رہنے والا ہے۔ شہید انشومان کو گزشتہ دنوں صدرجمہوریہ کی طرف سے کیرتی چکرمل چکا ہے۔
Congress on PM Modi: وزیراعظم مودی نے حامد انصاری کے خلاف کیا کہہ دیا؟ کانگریس نےنائب صدرکوخط لکھ کرکیا کارروائی کا مطالبہ
وزیراعظم مودی کے ذریعہ سابق نائب صدر حامد انصاری پرکئے گئے تبصرے سے متعلق کانگریس لیڈرجے رام رمیش نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کو خط لکھا ہے۔
Hathras Stampede: ہاتھرس حادثے پر ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد بڑی کارروائی، ایس ڈی ایم اور سی او سمیت 6 افسران معطل
گزشتہ دنوں ہاتھرس میں ہوئی بھگدڑکے بعد121افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد اس معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کودے دی گئی تھی، جس کی رپورٹ انتظامیہ کوسونپی گئی تھی۔
Kathua Terrorists Attack: ‘دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کی جائے’، کٹھوعہ میں فوجیوں کی شہادت کے بعد کانگریس کی اپیل
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر کو جموں و کشمیر میں فوجیوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ "کھوکھلی تقریریں" اور "جھوٹے وعدے" اب دہشت گردانہ حملوں کے خلاف کافی نہیں ہوں گے، بلکہ ٹھوس کارروائی کی ضرورت ہے۔
Mumbai Rains: ممبئی میں موسلادھار بارش سے حالات خراب، کئی اضلاع میں آج اسکول اور کالج بند؟ امتحانات بھی ملتوی
مہاراشٹر میں تھانے ڈسٹرکٹ کونسل نے آئی ایم ڈی کی طرف سے شدید بارش کی وارننگ کے پیش نظر منگل کو اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل ممبئی اور رائے گڑھ میں بھی تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔





