Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

عدالت نے کہا تھا کہ اگر وہ شفٹنگ کی حمایت کرتے ہیں تو وہ آن لائن اپنی ترجیح "ہاں" کہہ کر دے سکتے ہیں اور اگر مخالفت کرتے ہیں تو "نہیں"۔ نینی تال سے نقل مکانی کی سب سے بڑی وجہ جنگلات کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایت بتائی گئی

مہاراشٹر قانون سازکونسل کی 4 نشستوں کے انتخابی شیڈول کا ازسرنواعلان کیا گیا ہے۔ یہ الیکشن دو اساتذہ اوردو گریجویٹ حلقوں کے لئے ہو رہا ہے۔

چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان کوالہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے اپنا فیصلہ اعظم خان اینڈ فیملی کے فرضی برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

سماجوادی پارٹی نے شراوستی سے موجودہ ایم پی رام شرومنی ورما کوامیدواربنایا ہے جبکہ ڈومریا گنج سے برہمن طبقے کا بڑا چہرہ مانے جانے والے کشل تیواری کو ٹکٹ دیا ہے۔ بی جے پی نے شراوستی سے ایم ایل سی اور یوپی کے سی ایم کے بے حد قریبی ساکیت مشرا کو ٹکٹ دیا جبکہ ڈومریا گنج سے موجودہ ایم پی جگدمبیکا پال قسمت آزما رہے ہیں۔

راجستھان میں درجہ حرارت مسلسل 50 ڈگری کے آس پاس ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ باڑمیر میں درجہ حرارت 48.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ جالور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47.3 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تصادم اتنا زوردار تھا کہ مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ زخمی شاہراہ پر ادھر ادھر گرے۔ جبکہ کچھ زخمی بس میں ہی پھنس گئے۔ چیخ و پکار سن کر راہگیروں نے زخمیوں کو نکالا اور پولیس کی مدد سے ایمبولینس میں اسپتال لے گئے۔

بلوترا میں شدید گرمی سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ 55 سالہ ملارام کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ گرمی کی وجہ سے اس کی حالت بگڑ گئی۔ اس کے گھر والے اسے اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

عدالت نے یہ حکم ایک طالب علم کی درخواست پر دیا جس نے دارالحکومت کے پیشوا روڈ کے نویوگ اسکول میں پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی اور جواہر نوودیا اسکول، منگیش پور میں چھٹی جماعت میں داخلہ چاہتے تھے۔

مرکز کے مشن ڈائریکٹر اور دہلی اسٹیٹ ہیلتھ مشن نے عدالت میں ایک حلف نامہ داخل کیا تھا جس میں دہلی کے اسٹوریج ہاؤسز میں دوائیوں کی دستیابی کے ساتھ ان کی سپلائی کی تفصیلات بھی دی گئی تھیں۔

وکرمادتیہ نے انتخابی ریلی میں کہا، "ہم چاہتے تھے کہ انتخابات مسائل پر لڑے جائیں لیکن محترمہ تفریح ​​​​کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔