Bharat Express DD Free Dish

Delhi Liquor Scam Case: دہلی شراب بدعنوانی معاملہ میں نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو سی بی آئی نے پھر جاری کیا سمن، پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا

عام آدمی پارٹی کے لیڈراور دہلی کے نائب وزیراعلیی منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ سی بی آئی نے مجھے کل پھر بلایا ہے۔

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا۔ (فائل فوٹو)

Delhi Liquor Scam Case: دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو سی بی آئی نے ایک بار پھرسمن جاری کیا ہے۔ ہفتہ کے روزمنیش سسودیا نے ٹوئٹ کیا کہ انہیں سی بی آئی نے اتوارکے روز اپنے دفتربلایا ہے۔ یہ قومی دارالحکومت کے لئے شراب پالیسی اورعملدرآمد میں مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے متعلق ہے۔

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ سی بی آئی نے انہیں کل پھربلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف انہوں نے سی بی آئی، ای ڈی کی پوری طاقت لگا رکھی ہے۔ گھر پر ریڈ، بینک لاکر کی تلاشی، کہیں میرے خلاف کچھ نہیں ملا، میں نے دہلی کے بچوں کے لئے اچھی تعلیم کا انتظام کیا ہے۔ یہ اسے روکنا چاہتے ہیں۔ میں نے جانچ میں ہمیشہ تعاون کیا ہے اور کروں گا۔

واضح رہے کہ سی بی آئی نے شراب پالیسی سے متعلق بدعنوانی معاملے میں گزشتہ سال اگست میں کیس درج کیا تھا۔ سی بی آئی نے اپنی ایف آئی آر میں دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو شراب پالیسی بدعنوانی معاملے میں اہم ملزم بنایا تھا۔ سی بی آئی نے ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 120-بی اور 477-اے کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Nikki Yadav Murder Case: نکی یادو قتل سانحہ میں بڑا انکشاف، ملزم ساحل گہلوت کی فیملی بھی تھی قتل کی سازش میں شامل، والد سمیت 5 افراد گرفتار

منیش سسودیا پرالزام ہے کہ انہوں نے شراب تاجروں کو مبینہ طور پر30 کروڑ روپئے کی چھوٹ دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی لائسنس ہولڈروں کوان کی مرضی کے مطابق، اس کی توسیع کے لئے چھوٹ بھی دی گئی۔ اس معاملے میں منیش سسودیا کے علاوہ کچھ پرائیویٹ کمپنیوں سمیت 16 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال حکومت میں نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے پاس ایکسائز وزارت کا محکمہ بھی ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read