Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے الزام لگایا ہے کہ ایودھیا میں بڑے پیمانے پر زمین کی خریدوفروخت منافع کمانے کے لئے کی گئی ہے۔ انہوں نے اسے ایک بڑا زمین گھوٹالہ قراردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ باہری لوگوں نے آکر زمین خریدی ہے، جس کا فائدہ مقامی لوگوں کونہیں ملا ہے۔

بہار پولیس کے تحت سروس کمیشن کی بھرتی میں ٹرانس جینڈرز کے لیے پانچ عہدے محفوظ تھے، لیکن صرف تین اہل امیدوار ہی مل سکے۔ جس کی وجہ سے ان کی باقی دو سیٹیں جنرل کیٹیگری میں شامل کی گئیں۔

سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت چین کے معاملے پر بالکل خاموش ہے، اخبارات میں یہ خبر شائع ہورہی ہے  کہ بڑے پیمانے پر زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔

نظرثانی سے متعلق درخواست کی سماعت آج سپریم کورٹ کے ججز چیمبر میں ہونی تھی۔ اس درخواست میں سپریم کورٹ کے اکتوبر 2023 میں دیے گئے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

معاملے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے شمال مغربی سرحدی بٹالین کے اہلکاروں نے بتایا کہ ITBP کی 21ویں بٹالین مشرقی لداخ میں جنوبی سب سیکٹر کے سرحدی علاقوں (چسمولے، نربولا ٹاپ، زکلے اور زکلا) میں دراندازی اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سرچ آپریشن کر رہی تھی۔ جس کی قیادت ڈی سی دیپک بھٹ نے کی۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب میں مذاکرات کے سلسے میں گفتگوکرتا تھا تو مجھے خالصتانی، پاکستانی اور امریکی ایجنٹ کہا جا تا تھا۔ میں نے ہمیشہ دوستی کی بات کی ہے اور آج بھی یہی کہتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر جنگ سے حل نہیں ہوگا۔

سی ای او آفس کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ اس دوران چار اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ پہلے دو گھنٹوں کے بعد اوسط ووٹنگ 10.80 فیصد رہی ہے۔

ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پرسنگین الزام لگائے ہیں۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ کیجریوال کو اس بات کی جانکاری تھی کہ گوا الیکشن میں رشوت کے پیسے کا استعمال ہوا۔

سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگا۔

ان دنوں اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک نوجوان کی ریل بنانے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ دراصل، NH-9 ہائی وے پر چلنے والی کار کے ٹرنک پر سوار ایک نوجوان اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ریل بنا رہا ہے۔