Bharat Express

Asaduddin Owaisi: دہلی میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پر حملہ، پولیس تحقیقات میں مصروف

اسد الدین اویسی کی دہلی کی رہائش گاہ پر حملہ ہوا ہے۔ اویسی نے پارلمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔ پولسں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اسد الدین اویسی

Asaduddin Owaisi: اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی کی دہلی میں رہائش گاہ پر  بدماشوں نے دیر شام پتھراؤ کیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ نامعلوم افراد نے دہلی کے اشوکا روڈ  پر اسدالدین اویسی کی  رہائش گاہ پر مبینہ طور پر حملہ کیا ہے۔ اس معاملے میں اسد الدین اویسی نےپولیس میں  شکایت درج کرائی ہے۔ اس کے بعد ایڈیشنل ڈی سی پی نے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اسی کے ساتھ ہی پولیس شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے الزام لگایا ہے کہ کچھ نامعلوم لوگوں نے دہلی میں ان کی اشوکا روڈ رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا۔ اویسی نے کہا، ”میں رات 11:30 بجے اپنی رہائش گاہ پہنچا۔ واپسی پر میں نے دیکھا کہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں اور چاروں طرف پتھر پڑے ہوئے ہیں۔ میری گھریلو ملازمہ نے بتایا کہ شام ساڑھے پانچ بجے شرپسندوں کے ایک گروپ نے رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا۔

یہ چوتھا حملہ ہے

اسداالدین اویسی کا کہنا ہے کہ ان کی رہائش گاہ پر یہ چوتھا حملہ ہے۔ اس حملہ  میں  گھر کی کھڑکیوں کے شیشوں کو توڑا گیا ہے  ۔ ایک ٹویٹ میں، اویسی نے کہا کہ یہ تشویشناک ہے کہ یہ واقعہ ایک نام نہاد “ہائی سیکورٹی” والے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے

دہلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران اویسی کی رہائش گاہ سے کچھ پتھر برآمد کیے ہیں۔ ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ حملہ کس نے اور کب کیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آور نے مبینہ طور پر پتھر پھینک کر اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا۔

ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے

اس واقعہ کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پولیس سے رجوع کیا اور اس معاملے میں اپنی شکایت درج کرائی۔ جس میں اسد الدین اویسی نے الزام لگایا کہ کچھ نامعلوم “شرپسندوں” نے ان کی دہلی کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا۔ اس معاملے میں انہوں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ اس کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی جا رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read