Bharat Express DD Free Dish

Ghaziabad: غازی آباد میں زیر تعمیر عمارت گری، 2 جاں بحق، متعدد مزدور دبے، 3 کو بحفاظت نکالا گیا

ڈی سی پی رورل روی کمار نے بتایا کہ تھانہ لونی کے روپ نگر چوکی میں ایک زیر تعمیر عمارت میں لنٹر ڈالا جا رہا تھا۔ اسی دوران چھت گر گئی جس میں کچھ لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔

غازی آباد میں زیر تعمیر عمارت گری، 2 جاں بحق، متعدد مزدور دبے، 3 کو بحفاظت نکالا گیا

Ghaziabad: ملک کی راجدھانی دہلی سے متصل اتر پردیش کے غازی آباد ضلع کے روپ نگر علاقے میں زیر تعمیر فیکٹری کی عمارت کا شٹر گرنے سے کئی مزدوروں کے ملبے تلے دبنے کا خبر ہے۔ اب تک چار زخمی مزدوروں کو باہر نکالا جا چکا ہے۔ پولیس فورس موقع پر موجود ہے اور امدادی کام جاری ہے۔

ڈی سی پی رورل روی کمار نے بتایا کہ تھانہ لونی کے روپ نگر چوکی میں ایک زیر تعمیر عمارت میں لنٹر ڈالا جا رہا تھا۔ اسی دوران چھت گر گئی جس میں کچھ لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Arvind Kejriwal: ایم پی میں کانگریس کا کھیل خراب کرے گی  کیا عام آدمی پارٹی  ؟ اروند کیجریوال کی پارٹی کامدھیہ پردیش کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان

 

غازی آباد کے ڈی سی پی رورل روی کمار نے بتایا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے اور کام کر رہی ہے۔ اب تک 10 افراد کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے جن میں 8 افراد زخمی اور 2 کی موت ہو چکی ہے۔ این ڈی آر ایف مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read