Supreme Court Judgement on Jallikattu: جلی کٹو، کمبالا اور بیل گاڑیوں کی دوڑ پر دائر نظرثانی کی عرضی پر جلد سماعت کے لیے تیارسپریم کورٹ
سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے تمل ناڈو حکومت کے قانون کو درست قرار دیا تھا، جس میں جلی کٹو کو کھیل کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ تمل ناڈو کا جانوروں پر ظلم ایکٹ 2017 جانوروں کو ہونے والے درد اور تکلیف کو کافی حد تک کم کرتا ہے۔
Bihar Flood: بہار کے بگہا میں سیلاب کے سبب صورتحال سنگین، لوگ سڑکوں پر رہنے پر مجبور
لوگوں کا کہنا ہے کہ مکھیا نے کمیونٹی کچن میں کھانا کھانے کو کہا ہے لیکن وہ یہاں سے بہت دور ہے۔ اس وجہ سے ہم نہیں جا سکتے۔ ایسے میں سڑک کے کنارے رہنے والے لوگ اب سیلابی پانی کے کم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، تاکہ وہ اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔
HIV vs AIDS : تریپورہ کے سینکڑوں طلبا ہوئے ایچ آئی وی پازیٹیو،جانئے ایچ آئی وی اور ایڈز میں کیا ہےفرق ؟
ایک بار جب کوئی شخص ایچ آئی وی سے متاثر ہو جائے تو صحت یابی ممکن نہیں رہتی لیکن ادویات کی مدد سے خطرناک مرحلے تک پہنچنے سے بچا جا سکتا ہے۔ اگر ایچ آئی وی کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ سنگین مرحلے 3 تک پہنچ جاتا ہے۔
Farmers Protest: ‘ایک ہفتے میں کھولیں شمبھو بارڈر’، کسانوں کی تحریک کے درمیان پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ کا بڑا حکم
ایڈوکیٹ واسو رنجن شانڈیلیا کی جانب سے ایک PIL دائر کی گئی تھی۔ اس میں شمبھو بارڈر این ایچ 44 کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا کہ امبالہ کے تاجر فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
Gender column: عورت سے مرد بن گئی آئی آر ایس آفیسر، سیول سروس کی تاریخ میں سامنے آیا پہلا معاملہ
حیدرآباد میں تعینات ایک خاتون IRS افسر کو اپنی جنس تبدیل کرنے اور مردانہ شناخت اختیار کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایم انوسویا نے اپنا نام ایم انوکتھر سوریا سے اور جنس تبدیل کرکے خاتون سے مرد کرنے کی درخواست کی تھی۔
Youtuber Elvish Yadav: ایلوش یادو کی مشکلات میں اضافہ، ای ڈی نے نیا سمن بھیجا، پوچھ گچھ کے لیے لکھنؤ بلایا
مئی میں یہ اطلاع ملی تھی کہ ای ڈی نے ایلوش کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔ اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ای ڈی ایلوش کی ملکیت والی مہنگی کاروں کے قافلے کی بھی چھان بین کرے گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایلوش کے خلاف بڑی کارروائی ہوسکتی ہے۔
Doda Encounter: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں سیکورٹی فورسز نے پھر شروع کیا سرچ آپریشن، منگل کے روز ملی ٹینٹوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں دو گھنٹے سے زیادہ ہوئی تھی فائرنگ
ڈوڈہ میں منگل کے روز ہوا انکاؤنٹر کٹھوعہ میں فوج کی گشتی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کرنے کے فوراً بعد ہوا۔ یہ ملی ٹینٹ حملہ جموں میں ایک ماہ میں پانچواں حملہ تھا، جس میں پانچ فوجی شہید ہو گئے۔
Supreme Court: ‘آپ جاتے ہیں یا میں مارشل کو بلاؤں…’، جسٹس گوئی نے راہل گاندھی کے خلاف درخواست پر وکیل کو سرزنش کی
جنوری میں سپریم کورٹ نے وکیل پانڈے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان پر ایک لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا اور جرمانہ واپس لینے کی درخواست کی۔ سپریم کورٹ میں منگل (9 جولائی) کو اس معاملے کی سماعت ہوئی۔
IMD Weather Forecast: طوفانی بارش والے ہیں اگلے 5 دن ، جانیے آپ کےیہاں کب اور کتنے برسیں گے بادل
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 5 دنوں کے دوران گوا، وسطی مہاراشٹرا اور ساحلی کرناٹک میں ہلکی سے اورشدید بارش کا امکان ہے۔
Unnao Road Accident: اناؤ میں بڑا سڑک حادثہ، دودھ کے کنٹینر سے ٹکرائی ڈبل ڈیکر بس، 18 ہلاک
بہار کے سیتامڑھی سے دہلی جا رہی بس بدھ کی صبح حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر موجود لوگوں کے مطابق ڈبل ڈیکر بس بے قابو ہو کر دودھ کے کنٹینر سے ٹکرا گئی جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔





