ہندوستان کی پہلی سربراہی کے تحت، ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کا 22 واں سربراہی اجلاس 4 جولائی 2023 کو ورچوئل فارمیٹ میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ ہندوستان نے 16 ستمبر 2022 کو سمرقند سمٹ میں ایس سی او کی گردشی صدارت سنبھالی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام ایس سی اورکن ممالک، یعنی چین، روس، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان کو سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایران، بیلاروس اور منگولیا کو بطور مبصر ریاست مدعو کیا گیا ہے۔ ایس سی او کی روایت کے مطابق ترکمانستان کو بھی مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ دو ایس سی اوباڈیز کے سربراہان – سیکرٹریٹ اور ایس سی او،آر اےٹی ایس بھی موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ چھ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ، آسیان، سی آئی ایس، سی ایس ٹی او، ای اے ای یو اور سی آئی سی اے کو مدعو کیا گیا ہے۔
ایس سی اوسربراہی اجلاس کا تھیم “ایک محفوظ ایس سی او کی طرف” ہے۔ سال 2018 میں ایس سی او کا مخفف وزیر اعظم نےسربراہی اجلاس میں تیار کیا تھا اور اس کا مخفف ہے سیکورٹی،معیشت ،تجارت کنیکٹوٹی، اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام، اور ماحولیات۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایس سی او کی ہماری چیئرمین شپ کے دوران ان موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے اپنی سربراہی میں تعاون کے نئے ستون قائم کیے ہیں ۔ اسٹارٹ اپ اور انوویشن، روایتی ادویات، ڈیجیٹل شمولیت، نوجوانوں کو بااختیار بنانااور بدھ مت کا مشترکہ ورثہ اور اس کے علاوہ، ہندوستان نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے جو ہماری قوموں کے درمیان تاریخی اور تہذیبی رشتوں کو ثابت کرتے ہیں۔ ان میں 2022-23 کے لیے پہلی مرتبہ ایس سی او ثقافتی اور سیاحتی دارالحکومت کے فریم ورک کے تحت وارانسی کے ذریعے میزبانی کی جارہی ہے جس میں مختلف سماجی و ثقافتی تقریبات شامل ہیں۔