Bharat Express DD Free Dish

kazakhstan

میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل پر قبضہ کر لیا۔ مختدین مادامینوف نے رومن دہتیاروف کو شکست دے کر ٹیم کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ ازبکستان نے بھارت اور جرمنی سے 2 پوائنٹس آگے رہتے ہوئے اپنا دوسرا چیس اولمپیاڈ خطاب جیتا۔بھارت نے ٹائی بریکر کی بنیاد پر سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ جرمنی نے نیدرلینڈز کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو 18ویں برکس سربراہی کانفرنس سے الگ قزاقستان  کے صدر قاسم ژومارت توکایف سے اہم ملاقات کی۔ اعلیٰ سطحی ملاقات میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال، خارجہ سکریٹری وکرم مصری، وزارت خارجہ میں مغربی امور کے سکریٹری سیبی جارج سمیت کئی دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود رہے۔

یو ایس اوپن 2026 خواتین سنگلز کا فائنل انتہائی دلچسپ ہونے والا ہے۔ فائنل میں دنیا کی نمبر 1 کھلاڑی ایلینا ریباکینا کا مقابلہ دنیا کی نمبر 2 کھلاڑی ارینا سبالینکا سے ہوگا۔ریباکینا پہلی بار یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچی ہیں اور اب ان کی نظریں اپنے پہلے یو ایس اوپن خطاب پر ہیں۔ دوسری جانب سبالینکا مسلسل چوتھی بار فائنل میں پہنچی ہیں۔

بھارتی طلبہ نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا۔ اس تاریخی کامیابی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی نوجوان صلاحیتیں سونے کی طرح چمک رہی ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ مسلم اکثریتی ملک قازقستان نے اسرائیل سے ہاتھ ملانے کے لیے ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور میں ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے والا پہلا نیا ملک ہونے کے ناطے اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ قزاقستان کے ہمیشہ سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔ قزاقستان میں 70 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے، اس کے باوجود اسرائیل کے ساتھ اس کے تعلقات خوشگوار رہے۔ ابراہم معاہدے میں شامل ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

 آچاریہ لوکیش یوکرین، روس، اسرائیل اور فلسطین کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اسلام، عیسائیت، بدھ مت، یہودیت، ہندو مت، تاؤ مت اور زرتشت مت کے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور جنگوں کے خاتمے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ آچاریہ لوکیش’’ڈیجیٹل ریئلٹی اور مصنوعی ذہانت کے دور میں روحانی اقدار‘‘ کے موضوع پر بھی خطاب کریں گے۔

قازقستان میں آذربائیجان ائیرلائن کے ایمبریر ای190 اے آر طیارے کے گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارے میں 67 افراد سوار تھے۔ قازقستان کی حکومت نے کہا ہے کہ اس حادثے میں 32 افراد کی جانیں بچ گئی ہیں۔

قزاقستان کے آکٹاؤ شہر کے پاس بدھ (25 دسمبر) کو ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ طیارہ میں کل 110 افراد موجود تھے، جس میں سے 105 سواری اور 5 کرو ممبرتھے۔

سابق سوویت ملک نے 2017 سے شام کے تنازع کو حل کرنے کے طریقوں پر روس، ترکی، شام اور ایران کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے لیے جگہ فراہم کی ہے۔