Bharat Express

China

حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق اور فتح گروپ کے رہنما محمد ال علولی سمیت دیگر 12 فلسطینی دھڑوں کے نمائندوں نے مذاکراتی عمل میں شرکت کی۔چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ فلسطینی تنظیموں نے غزہ جنگ کے بعد عبوری قومی مصالحتی حکومت کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 300 ایمرجنسی ورکرز اور درجنوں فائر انجنوں کو موقع پر بھیج دیا گیا۔ ایمرجنسی ورکرز نے ریسکیو آپریشن کر کے تقریباً 30 افراد کو عمارت میں لگنے والی آگ سے بچا لیا۔

سانپ زمین کے خطرناک ترین جانوروں میں سے ایک ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چین کے دیہاتوں میں سانپوں کی کاشت کی جاتی ہے۔ وہاں کے لوگ اس کاروبار سے کروڑوں کما رہے ہیں۔ کنگ کوبرا، وائپر اور ریٹل سانپ جیسے بہت سے زہریلے سانپ وہاں پالے جاتے ہیں۔

جیٹھ ملانی نے دعویٰ کیا کہ امریکی تاجر مارک کنگڈن نے اڈانی گروپ پر رپورٹ تیار کرنے کے لیے ہندنبرگ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

امریکی نائب وزیرخارجہ کرٹ کیمبل نے ایک بحث کے دوران ہندوستانی اورچینی طلباء کے حوالے سے اہم بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی طلباء تاریخی طورپرامریکہ میں غیرملکی طلباء کا سب سے بڑا گروپ رہے ہیں، لیکن موجودہ جغرافیائی سیاسی ماحول میں ایک اسٹریٹجک تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہندوستان سے زیادہ طلباء کوراغب کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

مئی کے شروع میں، چین نے اپنا Chang'e-6 مشن شروع کیا۔ اس کا مقصد چاند کے سب سے دور (جہاں اندھیرا ہے) تک جا کر نمونے جمع کر کے زمین پر واپس لانا تھا، یہ مشن 53 دن کے بعد مکمل ہوا۔

چوک پوائنٹس سمندر میں تنگ لین ہیں جہاں ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے۔ چوک پوائنٹس کو بلاک کرنا آسان ہے، جو اس راستے پر تمام ٹریفک کو روک سکتا ہے۔ اگر سمندری ٹریفک روک دی گئی تو تمام تجارتی رکاوٹ سے ترقی یافتہ ممالک کی معیشتوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بیجنگ میں ہو رہے چین عرب اسٹیٹ کارپوریشن فورم کے سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے شی جنپنگ نے تجارت کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیا۔ عرب ممالک کے ساتھ چین کا یہ سمٹ 2004 سے چل رہا ہے۔

شی زمپنگ کی حکومت  نے مسلمانوں کے خلاف ایک قسم کا کریک ڈاون کررکھا ہے ۔ برسوں سے مسلمانوں کو متعدد قسم کی پابندیوں کا سامنا ہے۔ ان کے عبادات اور اسلامی طر ز زندگی پر وہاں کی حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق پی ایل اے کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے تائیوان کے گرد مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ یہ جمعرات (23 مئی 2024) کی صبح 7.45 پر شروع ہوا۔