Bharat Express DD Free Dish

China India Diplomatic Relations: چین نے وزیر اعظم کے مثبت تبصروں کا خیر مقدم کیا، دونوں ممالک کی شراکت داری اور باہمی تعاون کو عالمی امن اور خوش حالی کے لیے ضروری قرار دیا

مشہور پوڈکاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ پوڈکاسٹ میں چین کے حوالے سے وزیر اعظم مودی کے تبصروں کے بعد چین نے پیر کو کہا کہ وہ بیجنگ اور نئی دہلی کے تعلقات پر وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ ’’مثبت تبصروں‘‘ کی تعریف کرتا ہے۔

مشہور پوڈکاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ پوڈکاسٹ میں چین کے حوالے سے وزیر اعظم مودی کے تبصروں کے بعد چین نے پیر کو کہا کہ وہ بیجنگ اور نئی دہلی کے تعلقات پر وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ ’’مثبت تبصروں‘‘ کی تعریف کرتا ہے۔ اتوار کو نشر ہونے والے امریکی پوڈکاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ بات چیت میں، وزیر اعظم مودی نے ان کوششوں پر زور دیا جن کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات تنازعات میں تبدیل نہ ہوں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان تعاون عالمی استحکام اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے تنازعات کے بجائے صحت مند مقابلے کی وکالت کی۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا ’’ایک مستحکم اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات استوار کرنے کے لیے بات چیت ضروری ہے، تاکہ دونوں ممالک کو فائدہ ہو‘‘۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان دیا مثبت بیان

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بیجنگ میں ایک باقاعدہ میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم چین بھارت تعلقات پر وزیر اعظم مودی کے حالیہ مثبت تبصروں کی تعریف کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ اکتوبر میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم مودی نے کازان میں ایک کامیاب ملاقات کی تھی اور چین اور ہندوستان کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی پر بات چیت کی تھی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا ’’دونوں فریقوں نے مخلصانہ طور پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے طے پانے والے مشترکہ اتفاق رائے پر عمل کیا۔ تمام سطحوں پر تبادلوں اور عملی تعاون کو مضبوط کیا اور بہت سے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔‘‘

ماؤ ننگ نے یہ بھی کہا کہ ’’دونوں ممالک کو ایک دوسرے کو سمجھنا اور ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔ یہ دونوں ممالک کے 2.8 بلین سے زیادہ لوگوں کے مفادات میں ہوگا۔ ساتھ ہی یہ عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوش حالی کے لیے بھی سازگار ہے۔‘‘ بیجنگ نے یہ بھی کہا کہ چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دونوں ممالک کو ایسے شراکت دار ہونا چاہیے جو ایک دوسرے کی کامیابی میں کردار ادا کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read