آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت (فائل فوٹو)
RSS Chief Mohan Bhagwat on Reservation: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار (28 اپریل) کو کہا کہ سنگھ پریوار نے کبھی بھی کچھ گروپوں کو دیئے گئے ریزرویشن کی مخالفت نہیں کی۔ حیدرآباد میں ایک تعلیمی ادارے میں ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ آرایس ایس کی رائے ہے کہ جب تک ضرورت ہو ریزرویشن کو بڑھایا جانا چاہئے۔
نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق، انہوں نے کہا، ”سنگھ پریوارسے ہی آئین کے مطابق، سبھی ریزرویشن کی حمایت کرتی رہی ہے، لیکن کچھ لوگ جھوٹے ویڈیونشرکررہے ہیں۔“ موہن بھاگوت کا یہ بیان ریزرویشن سے متعلق بی جے پی اورکانگریس کے درمیان چل رہے لفظی جنگ کے درمیان آیا ہے۔ آرایس ایس چیف نے گزشتہ سال ناگپورمیں کہا تھا کہ جب تک سماج میں بھید بھاؤ ہے، تب تک ریزرویشن جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا تھا، امتیازی سلوک (بھید بھاؤ)، پوشیدہ ہوتے ہوئے بھی سماج میں اب بھی موجود ہے۔
’جھوٹا ویڈیو کیا جا رہا ہے نشر‘
موہن بھاگوت نے کہا، ”ایک ویڈیو نشرکیا جا رہا ہے کہ آرایس ایس ریزرویشن کے خلاف ہے اورہم اس کے بارے میں باہر نہیں بول سکتے۔ اب یہ پوری طرح سے جھوٹ ہے۔ یہ جھوٹ اورغلط بات ہے۔ سنگھ شروع سے ہی آئین کے مطابق، سبھی ریزرومیشن کی حمایت کرتی رہی ہے۔“ واضح رہے کہ ملک میں لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے دو مرحلوں میں 190 سیٹوں پرالیکشن ہوچکے ہیں اورپانچ مرحلے ابھی باقی ہیں۔ پہلے بھی کئی پارٹیوں کے لیڈران بی جے پی اورآرایس ایس پرالزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ ریزرویشن ختم کردیں گے۔ ان سب کے درمیان اب الیکشن کے وقت ریزرویشن سے متعلق ایک ویڈیو سرکولیٹ ہو رہا ہے، جس پرموہن بھاگوت نے صفائی دی ہے۔
#WATCH | Hyderabad, Telangana: RSS chief Mohan Bhagwat says, “A video is being circulated that RSS is against reservation and we cannot speak about this outside. Now this is completely false. The Sangh has been supporting all reservations as per the Constitution since the… https://t.co/lGju5pukHj pic.twitter.com/crS5FORdv1
— ANI (@ANI) April 28, 2024
وزیراعظم مودی کا راہل گاندھی پر بڑا حملہ
کرناٹک میں انتخابی تشہیر کرنے کے لئے پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے شہزادے نے چھترپتی شیواجی مہاراج جیسی عظیم شخصیت کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا ”کانگریس نے ہماری آزادی کی لڑائی کو بھی خوشنودی کے نظریے سے لکھوایا ہے۔ کانگریس کے شہزادے نے چھترپتی شیواجی مہاراج جیسی عظیم شخصیت کی توہین کی ہے۔ راجاؤں کوبےعزت کیا۔ ہندوستان میں جو مظالم سلطانوں نے کئے، نظام نے کئے، بادشاہوں نے کئے، لیکن آپ راجاؤں کی توہین کرتے ہو۔ کانگریس کو اورنگ زیب کے مظالم یاد نہیں آتے، یہ ان کی حمایت کرنے والی پارٹی کے ساتھ الائنس کرتے ہیں۔ ان کو وہ نواب یاد نہیں آئے، جنہوں نے ہندوستان کی تقسیم میں کردارادا کیا۔ کانگریس کے شہزادے کو نوابوں کے خلاف ایک لفظ بولنے کی ان میں طاقت نہیں ہے۔ یہی ذہنیت کانگریس کے انتخابی منشور میں بھی نظرآتی ہے، جہاں کانگریس آتی ہے تو ترقی رک جاتی ہے۔“ وزیراعظم مودی نے کہا، ”کانگریس کو اورنگ زیب کے مظالم یاد نہیں آتے، جس نے ہمارے سینکڑوں مندروں کو توڑا، بے عزت کیا۔ کانگریس اورنگ زیب کی تعریف کرنے والی پارٹیوں کے ساتھ خوشی سے اتحاد کرتی ہے۔ یہ بھول گئے، جنہوں نے ہمارے تیرتھوں کو تہس نہیں کیا، لوٹ پاٹ کیا، گئوکشی کیں۔“
بھارت ایکسپریس۔