Bharat Express DD Free Dish

Reservation

سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی نے نے دودھ کی قیمت بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں کے منہ سے دودھ کا پیالہ چھینا جا رہا ہے۔ سی این جی کی قیمت بڑھ رہی ہے اور تمام اشیا مہنگی ہو رہی ہیں، لیکن لوگوں کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو رہا۔

مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر شدید سیاسی حملہ کرتے ہوئے کانگریس پر مذہب کی بنیاد پر سیاست، اقلیتی خوشنودی اور سماجی انصاف کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کشن ریڈی نے وزیر اعلیٰ کے مذہب پر مبنی ریزرویشن سے متعلق حالیہ بیانات اور اقدامات کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے اور مناسب وقت پر کانگریس کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

بھارتی ریلوے نے ریزرویشن چارٹ تیار کرنے کے قواعد میں اہم تبدیلی کر دی ہے، جس سے لاکھوں مسافروں کو اسٹیشن پر گھنٹوں انتظار کرنے کی پریشانی سے نجات ملے گی۔ اب مسافر اپنی ویٹنگ اور آر اے سی ٹکٹوں کا اسٹیٹس ٹرین کے روانہ ہونے سے کم از کم 10 گھنٹے پہلے معلوم کر سکیں گے، جس سے سفر کی منصوبہ بندی آسان ہو جائے گی۔

ریونتھ ریڈی اور ان کے کابینہ کے ساتھی نئی دہلی پہنچ چکے ہیں، جبکہ پیر کی صبح چیرلاپلی ریلوے اسٹیشن سے ایک خصوصی ٹرین سینکڑوں کانگریس کارکنوں اور بی سی برادری کے رہنماؤں کو لے کر دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔ تلنگانہ بھون اور قومی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر بینرز اور پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔

بی جے پی نے جمعہ کے روز کانگریس پر کرناٹک میں ’’کانٹریکٹ جہاد‘‘ پھیلانے کا الزام لگایا جب ریاستی اسمبلی نے ایک بل منظور کیا جس میں مسلمانوں کے لئے سرکاری کانٹریکٹس میں 4 فیصد ریزرویشن کی اجازت دی گئی ہے۔

تلنگانہ اسمبلی نے پیر کو دو بل منظور کیے جو تعلیم، سرکاری ملازمتوں اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں پسماندہ طبقات کے کوٹے میں اضافہ کریں گے۔ دونوں مجوزہ قانون سازی اسمبلی میں آٹھ گھنٹے کی بحث کے بعد منظور کی گئی۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت مسلسل کہتی ہے کہ اس کی امن و امان کے معاملات میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ جب تک ہم بی جے پی سے آزاد نہیں ہوتے ہم بدعنوانی اور غربت سے آزاد نہیں ہوں گے۔ بی جے پی سے آزادی حاصل کرنے کا مطلب تمام پریشانیوں اور بحرانوں سے آزادی حاصل کرنا ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے قبول کیا ہے کہ SC/ST ریزرویشن کے تحت ذاتوں کو الگ حصہ دیا جا سکتا ہے۔ سات ججوں کی بنچ نے اکثریت سے یہ فیصلہ دیا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کو بھی نشانہ بنایا اور کانگریس کو پسماندہ طبقات کی مخالف قرار دیا۔

اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ وہ ریزرویشن کے بنیادی اصولوں کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ بی جے پی پی ڈی اے (پسماندہ، دلت، قبائل) کے ریزرویشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے۔ وہ مسلسل یہ کام کر رہے ہیں۔