وزیراعظم نریندر مودی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں ہیں جہاں آج انہوں نے برکس بزنس سمٹ سے خطاب کیا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان آج تیزی سے بڑھتی معیشت والا ملک ہے۔اور بہت جلد ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے والے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برکس عالمی معیشت کیلئے امید کی کرن ہے۔ موجودہ وقت میں بھی کورونا وبا،تناو اور تنازعات کے بیچ دنیا عالمی معیشت کے چیلنجز کا سامنا کررہی ہے اور ایسے میں برکس کا رول بہت بڑا ہوجاتا ہے۔
پی ایم مودی نے مزید کہا کہ عالمی معیشت میں اتھل پتھل کے باوجود ہندوستان آج دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔جلد ہی بھارت پانچ ٹریلین ڈالر والی معیشت بن جائے گا۔اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ آنے والے دنوں میں بھارت دنیا کی ترقی کا انجن ہوگا۔یہ اس لئے ہے کیوں کہ بھارت نے مشکل اوقات کو معاشی اصلاح کیلئے استعمال کیا ہے۔گزشتہ کچھ سالوں میں جو ہم نے متعدد ریفارم کئے ہیں ،اس کی وجہ سے ایز آف ڈوئنگ بزنس میں اضافہ ہوا ہے۔ہم نے کمپلائنس بوجھ کو کم کیا ہے۔ریڈ ٹیپ کو ہٹا کر ریڈ کارپٹ بچھا رہے ہیں ۔دفاع اور خلا جیسے شعبوں کو پرائیوٹ سیکٹر کیلئے کھول دیا ہے۔ہم نے پبلک سروس ڈیلویری اور گڈ گورننس پر خاص ترجیح دی ہے۔ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھارت نے فائننسل سپورٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے گاوں کے لوگ بھی ایک کلک پر ادائیگی کررہے ہیں ۔ اس کی وجہ سے شفافیت بھی آئی ہے۔ لوکل وینڈر سے لیکر عام بازار تک یوپی آئی کا استعمال بھارت کو ترقی کے نئے دور میں داخل کررہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال کے بجٹ میں انفراسٹرکچر کیلئے 120 بلین ڈالر کی تجویز رکھی ہے۔اس انویسمنٹ کے ذریعے ہم مستقبل کے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھ رہے ہیں ۔ریل ،روڈ ، موٹر وے،ا یئرویز ہر سیکٹر میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔آج بھارت میں دس ہزار فی کلو میٹر کی رفتار سے نئی شاہراہیں بن رہی ہیں۔گزشتہ 9 برسوں میں ایئرپورٹ کی تعداد دو گنی ہوئی ہے۔آج بھارت میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے،100 سے زائد یونیوکورن ہے، ائی اے ،ٹیلی کام ،آئی ٹی اور سیمی کنڈکٹر جیسے شعبوں میں ہم میک ان انڈیا اور میک فار دی ولڈ کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ یقینی طور پر ان تبدیلی سے بھارت اور عالمی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔گزشہ 9 برسوں میں لوگوں کی آمدنی میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔