Bharat Express DD Free Dish

BRICS nations

پیوش گوئل نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق بھارت برکس خاندان کے تمام رکن ممالک کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت صرف مذاکرات تک محدود نہیں رہنا چاہتا بلکہ ان مباحث کو عملی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے سرگرم ہے، تاکہ تمام رکن ممالک کی مشترکہ ترقی، خوشحالی اور صنعتی پیش رفت کو نئی رفتار مل سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال کے بجٹ میں انفراسٹرکچر کیلئے 120 بلین ڈالر کی تجویز رکھی ہے۔اس انویسمنٹ کے ذریعے ہم مستقبل کے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھ رہے ہیں ۔ریل ،روڈ ، موٹر وے،ا یئرویز ہر سیکٹر میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔آج بھارت میں دس ہزار فی کلو میٹر کی رفتار سے نئی شاہراہیں بن رہی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی 15ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے منگل (22 اگست) کی شام تقریباً 5.15 بجے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ پہنچے۔ اس دوران ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پی ایم مودی صدر سیرل رامافوسا کی دعوت پر یہاں پہنچے ہیں اور 22 سے 24 اگست تک قیام کریں گے۔

لاقات کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت  بڑھ گئیں، جب سکریٹری خارجہ ونے کواترا نے کہا کہ وزیر اعظم کے سفر کے پروگرام پر ابھی کام کیا جا رہا ہے، لیکن انہوں نے واضح طور پر اس امکان سے انکار نہیں کیا کہ دونوں رہنما برکس کے مختلف پروگراموں کے موقع پر ملاقات کریں گے، جس کا آغاز کل شام  میں ہو گا۔

مرکزی وزیر خارجہ نےکہا ،ہمارے اجتماع کو ایک مضبوط پیغام دینا چاہیے کہ دنیا کثیر قطبی ہے، یہ دوبارہ متوازن ہو رہی ہے، اور یہ پرانے طریقے ہیں۔ نئے حالات کو حل نہیں کر سکتے۔ ہم تبدیلی کی علامت ہیں اور اس کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔