Bharat Express

PM Modi Speech in Parliament: ’اپوزیشن لمبے وقت تک اپوزیشن میں ہی رہے گا، الیکشن لڑنے کا کھو چکا ہے حوصلہ‘ اظہارتشکر تجویز پر وزیر اعظم مودی کا جواب

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر(5 فروری) کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب پر اظہارتشکرکی تحریک پر بحث کے دوران لوک سبھا سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے۔ (تصویر: سنسد ٹی وی)

Parliament Budget Session: صدرجمہوریہ دروپدی مرموکے خطاب پراظہارتشکرتحریک پربحث کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے اپوزیشن کی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈران کی بات سن کر یقین ہوگیا ہے کہ لمبے عرصے تک انہوں نے وہاں (اپوزیشن) میں بیٹھنے کا عزم کیا ہے۔ کئی اراکین نے توالیکشن لڑنے کا حوصلہ بھی کھو دیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے لوک سبھا میں کہا کہ عوام اپوزیشن کو جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہربارکی طرح آپ نے (اپوزیشن) لوگوں کو مایوس کیا۔ لیڈرتو بدل گئے، لیکن پرانی باتیں ہی کرتے رہتے ہیں۔ انتخابی سال تھا تو کچھ محنت کرتے۔ کچھ نیا نکالتے، اپوزیشن کی اس حالت کی ذمہ دار کانگریس پارٹی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے اپوزیشن کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔ پارلیمنٹ نہیں چلنے دی گئی۔ ایسا کرکے اپوزیشن، پارلیمنٹ اور ملک کا نقصان کیا گیا۔ ملک کو صحتمند اوراچھے اپوزیشن کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم مودی نے کیا کہا؟

وزیراعظم مودی نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ ادھیربابو کی حالت ہم دیکھ رہے ہیں، لیکن پریوارواد کی سیوا (خدمت) تو کرنی ہوتی ہے۔ ملیکا ارجن کھڑگے تواس ایوان سے اس ایوان شفٹ ہوگئے۔ غلام نبی آزاد تو پارٹی سے شفٹ ہوگئے۔ ایک ہی پروڈکٹ باربار لانچ کرنے کے چکرمیں کانگریس کی دوکان پرتالا لگانے کی نوبت آگئی ہے۔

 راہل گاندھی پر کی سخت تنقید

وزیراعظم نریندر مودی نے ایوان میں راہل گاندھی کا نام لئے بغیرکہا کہ ایک ہی پروڈکٹ کو باربار لانچ کرنے کے چکرمیں کانگریس کی دوکان پرتالا لگانے کی نوبت آگئی ہے۔ یہ صرف پریوارواد کے سبب ہو رہا ہے۔

ٹی ایم سی لیڈرنے کیا کہا؟

ٹی ایم سی لیڈرڈیرک اوبرائن نے پیر کے روزکہا کہ وزیراعظم مودی پارلیمنٹ میں صدر جمہوریہ کے خطاب پراظہارتشکرتحریک پر بحث کا جواب دیں گے، جو ٹھیک ان کی من کی بات کی طرح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیا وزیراعظم اپنے دوخطاب میں ہمیں یہ بتائیں گے کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں ایک بھی سوال کا جواب کیوں نہیں دیا۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو ووٹگ، بحث جیسے بنیادی حقوق سے محروم کیوں کیا گیا؟

بھارت ایکسپریس۔ 

Also Read