Kapil Sibal on Election Commission: کپل سبل نے الیکشن کمیشن کو ’’غیرفعال اور ناکام‘‘ ادارہ قرار دیا، کہا ’’عوام کو اس پر بھروسہ نہیں‘‘
الیکشن کمیشن کو ’’غیر فعال‘‘ اور ’’ناکام‘‘ ادارہ قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا ممبر کپل سبل نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام کے ایک بڑے حصے کو انتخابی ادارے پر بھروسہ نہیں رہا، کیوں کہ اس نے اپنی آئینی ذمہ داریوں کے مطابق کام نہیں کیا ہے۔
Parliament Budget Session: اپوزیشن کے الزامات بے بنیاد اور افسوس ناک، وزیر خزانہ نے بجٹ پر دیا جواب
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ جمعرات کو ختم ہو گیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے راجیہ سبھا میں عام بجٹ 2025-26 پر جواب دیا۔ ان کے جواب کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کی کارروائی 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔
JPC Waqf Board Bill Report: وقف بل کی جے پی سی رپورٹ راجیہ سبھا میں پیش، اپوزیشن نے رپورٹ کو غیر آئینی قرار دیا
حزب اختلاف کی جماعتوں نے وقف بل کی مختلف شقوں پر اعتراض کیا ہے، خاص طور پر وہ جن سے مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں حکومت کی مداخلت کا امکان پیدا ہوتا ہے۔
Maharashtra News: مہاراشٹر پر بڑھ رہا ہے قرض کا بوجھ، حکومت بند کرسکتی ہے کچھ فلاحی اسکیم
مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ 2020 میں شروع کی گئی شیو بھوجن تھالی یوجنا کا مقصد غریبوں اور ضرورت مندوں کو سستی خوراک فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، دو چپاتیوں، سبزی، چاول اور دال پر مشتمل ایک مکمل کھانے کی تھالی ₹10 کی رعایتی شرح پر فراہم کی جاتی ہے۔
One nation One Election Bill:ون نیشن ون الیکشن بل کل لوک سبھا میں کیا جاسکتا ہےپیش ! بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے جاری کیا وہپ
ون نیشن ون الیکشن بل کا مقصد اس کے نام سے ہی جھلکتا ہے۔ اس بل کے ذریعے حکومت چاہتی ہے کہ پورے ملک میں اسمبلی اور لوک سبھا کے انتخابات ایک ساتھ کرائے جائیں۔
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پیش کردیا، راجیہ سبھا کی کی کارروائی کل تک ملتوی
انڈیا الائنس نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دے دیا ہے۔
Parliament Winter Session 2024: لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے ہنگامے کے بعد کیا واک آؤٹ
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج چھٹا دن ہے۔ آج سے ایوان کی کارروائی معمول کے مطابق چلنے کی امید تھی لیکن لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پانچویں دن کی طرح اپوزیشن نے اڈانی اور سنبھل معاملے پر ہنگامہ کیا۔
PM Slams Congress Ahead Of Winter Session: ’’سیاسی مفاد کے حصول کے لئے ہنگامہ آرائی کے ذریعے پارلیمنٹ کو کنٹرول کرنے کی کر رہے ہیں کوشش ‘‘، سرمائی اجلاس سے قبل وزیر اعظم مودی کا حزب اختلاف پر بڑا حملہ
وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگ اپنے سیاسی مفادات کے لیے مٹھی بھر لوگوں کی غنڈہ گردی کے ذریعے پارلیمنٹ کو مسلسل کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Gautam Adani Bribery Case:اڈانی گروپ پر الزامات کی وجہ سے ایک ہی دن میں 5.35 لاکھ کروڑ کا نقصان، پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل پھر سے سیاسی ہنگامہ
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کو 2 لاکھ 20 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس خبر سے پہلے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو 14 لاکھ 31 ہزار کروڑ روپے تھی جو اب 12 لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے ہے۔
Acharya Pramod Krishnam: آچاریہ پرمود کرشنم کا اپوزیشن پارٹیوں پر سخت حملہ، کہا- ’کچھ جئے چند پھر سے ملک کو تقسیم کرنے میں مصروف..‘
آچاریہ پرمود کرشنم نے مہرشی دیانند کی غیر معمولی شخصیت اور متاثر کن اصلاحات کی تعریف کی۔ انہوں نے دیانند کی زندگی کا موازنہ شیو کے صبر، رام کے وقار اور کرشن کی حکمت کے مرکب سے کیا۔