Bharat Express DD Free Dish

Opposition

آج دن میں دہلی میں انڈیا بلاک کے سرکردہ لیڈران کے اجلاس میں جسٹس ریڈی کو مشترکہ امیدوار کے طور پر باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا۔

بہارمیں ایس آئی آر اور ووٹ چوری کے معاملے پراپوزیشن جماعتوں نے ایک بارپھرالیکشن کمیشن کونشانہ بنایا ہے۔ اجتماعی پریس کانفرنس میں اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کوان کے سوالات کا جواب دینا چاہئے تھا، لیکن وہ پارٹیوں سے سوالات پوچھ رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں اپوزیشن کا ہنگامہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ ایس آئی آرسمیت مختلف مسائل پرلوک سبھا اورراجیہ سبھا میں کافی ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے کارروائی دوپہرتک ملتوی کرنی پڑی۔ ناراض لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے ممبران پارلیمنٹ کو خبردارکیا کہ عوام نے انہیں سرکاری املاک کوتباہ کرنے کے لئے منتخب نہیں کیا ہے اوراگرحالات بہترنہیں ہوئے تو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

آئندہ ماہ 9 ستمبرکو ہونے والا نائب صدرعہدے کا الیکشن این ڈی اے کی طرف سے راجناتھ سنگھ کی نگرانی میں ہوگا۔ این ڈی اے نے اتوار کے روز اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا تھا۔ تاہم اپوزیشن کی طرف سے ابھی تک کسی امیدوار کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے ایس آئی آر کے معاملے پر کہا، ’’جس طرح سے ووٹرز کو ان کے حق رائے دہی سے محروم رکھا جا رہا ہے وہ ایک منصوبہ بند حکمت عملی کا حصہ ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ سپریم کورٹ نے ایس آئی آر میں درست ووٹر شناختی کارڈ کے طور پر قبول شدہ دستاویزات کو شامل کرنے کو کہا تھا۔

آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں سمیت اپوزیشن کے ایم ایل ایز نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے عمل کے ذریعے ’’سازش‘‘ کرنے کا الزام لگایا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کی شروعات ہنگامے کے ساتھ ہوئی۔ اپوزیشن پارٹیوں نے آپریشن سندوراورپہلگام حملے سے متعلق ایوان میں بحث کا مطالبہ کیا، جس سے لوک سبھا کی کارروائی دو بار ملتوی کرنی پڑی۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت معنیٰ خیزبحث کے لئے تیارہے۔

نکّی-وکّی بھگنانی فلم اور کنٹینٹ انجینئر نے ایک فلم کے لئے کولیبوریٹ کیا ہے۔ دونوں کمپنیاں سندورپرفلم بنا رہی ہیں۔ ایک اے آئی پوسٹرکے ذریعہ فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو ’’غیر فعال‘‘ اور ’’ناکام‘‘ ادارہ قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا ممبر کپل سبل نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام کے ایک بڑے حصے کو انتخابی ادارے پر بھروسہ نہیں رہا، کیوں کہ اس نے اپنی آئینی ذمہ داریوں کے مطابق کام نہیں کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ جمعرات کو ختم ہو گیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے راجیہ سبھا میں عام بجٹ 2025-26 پر جواب دیا۔ ان کے جواب کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کی کارروائی 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔