وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بہار کے لوگوں کو خطاب کیا۔
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روزبہارمیں حال ہی میں ہوئے ایک متنازعہ سانحہ پرسخت ردعمل کا اظہارکیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ بہارمیں ایسی صورتحال پیدا ہوگی، جس کی ایک بھرپورروایت ہے، جہاں ماں کی عزت کوٹھیس پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ’’ماں ہی توہماری دنیا ہوتی ہے، ماں ہی ہماری تہذیب ہوتی ہے۔ کچھ دن پہلے بہار میں جو ہوا، اس کا نہ تو میں نے تصورکیا تھا، نہ کسی بہارکے بھائی بہن نے کیا ہوگا اورنہ ہی ہندوستان کے کسی شہری نے ایسا سوچا ہوگا۔“
وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ بہارمیں آرجے ڈی-کانگریس کے اسٹیج سے ان کی ماں کوگالیاں دی گئیں، جوصرف ان کی ماں کی توہین نہیں بلکہ پورے ملک کی ماؤں، بہنوں اوربیٹیوں کی توہین ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا، ”یہ گالیاں صرف ماں کی توہین نہیں ہے، بلکہ ہندوستان کی ہرماں، بہن اوربیٹی کی توہین ہے۔ مجھے معلوم ہے، جو درد میرے دل میں ہے، وہی درد بہارکے لوگوں کے دل میں بھی ہے۔ ہر ماں-بیٹی کے احترام کوچوٹ پہنچی ہے۔“
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi says, “Mother is our world. Mother is our self-respect. I had not even imagined what happened a few days ago in this tradition-rich Bihar. My mother was abused from the stage of RJD-Congress in Bihar… These abuses are not just an insult to… pic.twitter.com/POPJbGFGqt
— ANI (@ANI) September 2, 2025
پروگرام میں اہم شخصیات نے کی شرکت
پروگرام میں بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا بھی موجود رہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ آج وزیراعظم مودی سمّان ندھی کا افتتاح کررہے ہیں۔ اس سے سیلف ہیلپ گروپ زندگی گزارنے کے لئے کام کرنے والی بہنوں کو قرض کی رقم حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

