PM Modi at Chief Secretaries Conference: ’میڈ ان انڈیا‘ کا مطلب ’زیرو ڈیفیکٹ‘: وزیراعظم مودی نے چیف سکریٹریوں کو دیا نیا ٹاسک
وزیر اعظم نے اتوار کے روز دہلی میں چیف سکریٹریوں کی پانچویں قومی کانفرنس سے خطاب کیا۔ تین روزہ یہ کانفرنس 26 سے 28 دسمبر تک دہلی کے پوسا میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس کوآپریٹو فیڈرلزم کی روح کو مضبوط کرنے اور وکست بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مرکز اور ریاستوں کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی سمت ایک فیصلہ کن قدم ہے۔
PM Modi praises narasapuram lace craft: نرساپورم کی لیس دستکاری پر فدا ہوئے وزیر اعظم مودی، وزیر اعلیٰ نائیڈو نے کہا ’شکریہ‘
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے اتوار کے روز نرساپورم لیس دستکاری کی تعریف کرنے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔
Congress workers protest outside SC: اناؤ ریپ متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے کانگریس کارکنوں کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج
دہلی ہائی کورٹ نے 23 دسمبر کو سابق بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگر کی عمر قید کی سزا کو اپیل کے التوا میں معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کی تھی۔ کلدیپ سنگر کو دسمبر 2019 میں اناؤ ریپ کیس میں قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
Bangladesh media claims false: بی ایس ایف کی تردید، ہادی کے قاتلوں کی سرحد پار داخلے سے متعلق بنگلہ دیشی میڈیا کے دعوے ’’جھوٹے اور من گھڑت‘‘
32 سالہ شریف عثمان ہادی کو 12 دسمبر کو ڈھاکہ میں انتخابی مہم کے دوران سر میں گولی ماری گئی۔ شدید زخمی حالت میں انہیں خصوصی علاج کے لیے سنگاپور منتقل کیا گیا جہاں 18 دسمبر کو ان کا انتقال ہو گیا۔
Dense fog chokes Delhi as AQI hits 402: گھنے کہرے اور شدید آلودگی کی زد میں دہلی، اے کیو آئی 402 تک پہنچا، ہوا کا معیار ’سنگین‘ زمرے میں
دہلی کے مختلف حصوں میں گھنے کہرے کے باعث حد نگاہ بری طرح متاثر ہوئی۔ سڑکوں پر گاڑی چلانے والے افراد کو ہیڈلائٹس جلانی پڑیں، جبکہ رہائشیوں کو خاصی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ آنند وہار کے علاوہ دھولا کنواں، اکشردھام، دوارکا اور کرتویہ پتھ سمیت کئی علاقوں میں کہرے کی صورتحال رہی۔
Tragedy in Nawada: ’سائلنٹ کلر‘ بن گئی بورسی: ناوادہ میں گیس کے اخراج سے دادا–پوتے کی موت، بند کمرے میں دم گھٹنے سے 3 شدید زخمی
سردیوں میں بورسی یعنی انگیٹھی میں عموماً سب لوگ ہاتھ گرم کرنے کے لیے بیٹھتے ہیں، لیکن ناوادہ میں یہ بورسی ایک خاندان کے لیے موت بن گئی۔ یہاں دادا اور پوتے کی موت ہو گئی ہے، جبکہ 3 افراد اسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں۔
Indigo facing flights delays again: انڈیگو میں ایک بار پھر تاخیر کا مسئلہ! ایڈوائزری جاری، جانیے کیا ہے وجہ
انڈیگو کی پروازیں ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایئرلائن اور دہلی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جانیے آخر اچانک کیا تبدیلی آئی کہ فلائٹ شیڈول متاثر ہونے لگا؟
Ernakulam express train fire accident: آندھرا پردیش میں ایرناکولم ایکسپریس حادثہ؛ دو اے سی کوچز میں بھیانک آتشزدگی، ایک مسافر ہلاک
آندھرا پردیش کے اناکاپلّی ضلع میں ایرناکولم ایکسپریس کے دو اے سی کوچز میں شدید آگ لگ گئی۔
North India dense fog-weather update: شمالی بھارت میں گھنے کوہرے کا قہر، 31 دسمبر تک کوئی راحت نہیں
دہلی، اتر پردیش، بہار سمیت پورے شمالی بھارت میں گھنا کوہرا اور شدید سردی کی لہر کا اثر برقرار ہے۔ محکمۂ موسمیات نے 31 دسمبر تک کوہرے کا الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ یکم جنوری کو کچھ راحت ملنے کا امکان ہے۔
Reservation Controversy Heats Up in J&K: جموں و کشمیر میں شدت اختیار کر گیا ہے ریزرویشن تنازعہ، میرواعظ عمر فاروق نے کی طاقت کے استعمال کی پالیسی پر تنقید
یہ تنازعہ گزشتہ سال سے جاری ہے، جب جموں و کشمیر میں ریزرویشن قوانین میں ترمیم کے بعد اوپن میرٹ (جنرل کیٹیگری) کا کوٹا سرکاری ملازمتوں اور داخلوں میں 50 فیصد سے کم ہو کر 40 فیصد سے بھی نیچے آ گیا، جبکہ ریزرو کیٹیگریز کا کوٹا 60 فیصد سے زیادہ ہو گیا۔ جنرل کیٹیگری کے طلبہ کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی غیر متوازن ہے اور ان کے مستقبل کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔





