Bharat Express

قومی

سپریم کورٹ نے جموں وکشمیرکو آرٹیکل 370 کے تحت ملے خصوصی درجہ ہٹانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو درست ٹھہرایا تھا۔

سپریم کورٹ نے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کو نا اہلی سے متعلق عرضیوں پر 31 دسمبر تک فیصلہ دینے کے لئے کہا تھا۔ اس کے بعد اسے 10 جنوری تک بڑھایا گیا، جس کا آج آخری دن ہے۔

گوتم اڈانی نے اس پروگرام میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف ہندوستان کے مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں ۔بلکہ اس کو ایک نئی پہچان  بھی دیتے ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ وائبرینٹ گجرات سمٹ اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے فوڈ پارکس کی ترقی، قابل تجدید توانائی میں تعاون اور صحت کی دیکھ بھال میں سرمایہ کاری کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

سال 2016 میں یوپی کی اکھلیش حکومت کے ذریعہ بڑھائے گئے مدارس کے سائنس ٹیچروں کو ہر ماہ 8000 (گریجویٹ مدرسہ ٹیچر) اور 15000  روپئے (ماسٹرس مدرسہ ٹیچر) کا اعزازیہ دیا جا رہا تھا۔ پہلے مرکزی حکومت نے اس اعزازیہ پر روک لگائی تھی اور اب یوگی حکومت نے بھی اسے بند کردیا ہے۔

وائبرینٹ گجرات سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین امبانی نے سمٹ کی کامیابی کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی جون 2022 میں اتحادی شیو سینا کے الگ ہونے کے بعد وجود میں آئی تھی۔ جس کے بعد ادھو ٹھاکرے کو سی ایم کے عہدے سے استعفی دینا پڑا اور حکومت گر گئی۔

گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ “… میں وائبرینٹ گجرات سمٹ میں 34 پارٹنر ممالک اور 130 سے زیادہ ممالک کے مندوبین کا خیرمقدم کرتا ہوں… پی ایم مودی نے ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کا آئیڈیا دنیا تک پہنچایا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں اس وقت شدید سردی پڑ رہی ہے۔ دہلی میں اس ہفتے درجہ حرارت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

کیا ایسی کوئی منصوبہ بندی تھی کہ اگر پاکستان نے پائلٹ کو واپس نہ کیا تو واقعی سخت ایکشن لینے کی تیاری تھی؟ اجے بساریہ سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، ’’بالکل ایسی تیاری تھی اور پاکستان کو براہ راست اور مختلف بڑی طاقتوں کو بھی واضح کر دیا گیا تھا کہ یہ ہندوستان کا مطالبہ ہے اور ہندوستان اس کے لیے کچھ اقدامات کر سکتا ہے۔