پی ایم مودی نے وائبرینٹ گجرات سمٹ کا کیا افتتاح
گاندھی نگر میں 10 جنوری سے وائبرینٹ گجرات سمٹ شروع ہوگئی ہے ۔ اس کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم نریندرمودی نے کیا۔ یہ سربراہی اجلاس مہاتما گاندھی کنونشن سینٹرمیں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ سربراہی اجلاس کا 10 واں ایڈیشن ہے۔ جو 10 سے 12 جنوری تک جاری رہے گا۔
گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ
#WATCH | Gujarat CM Bhupendra Patel says “…I welcome 34 partner countries and delegates from over 130 countries to the Vibrant Gujarat Summit…PM Modi has taken the idea of ‘One Earth, One Family, One Future’ to the world. The success of India’s G20 presidency has made the… pic.twitter.com/lqdS9ZkXQw
— ANI (@ANI) January 10, 2024
گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ “… میں وائبرینٹ گجرات سمٹ میں 34 پارٹنر ممالک اور 130 سے زیادہ ممالک کے مندوبین کا خیرمقدم کرتا ہوں… پی ایم مودی نے ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کا آئیڈیا دنیا تک پہنچایا ہے۔ ہندوستان کی G20 صدارت کی کامیابی نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے…”
اڈانی گروپ اگلے 5 سالوں میں گجرات میں 2 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گااڈانی گروپ اگلے 5 سالوں میں گجرات میں 2 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا۔ گوتم اڈانی نے وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 میں کہی یہ بات ۔
Adani Group will invest over ₹2 lakh crore in Gujarat over the next 5 years: Gautam Adani speaking at Vibrant Gujarat Global Summit 2024. pic.twitter.com/1EmgLVJmBk
— Marketing Maverick (@MarketingMvrick) January 10, 2024
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان گاندھی نگرمیں مہاتما مندر کنونشن اور نمائشی مرکز میں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 سے خطاب کرتے ہوئے ۔
#WATCH | UAE President Mohamed bin Zayed Al Nahyan address the Vibrant Gujarat Global Summit 2024 at Mahatma Mandir Convention & Exhibition Centre in Gandhinagar. pic.twitter.com/aZO9N00SyU
— ANI (@ANI) January 10, 2024
اس سال کی کانفرنس کا موضوع گیٹ وے ٹو دی فیوچر ہے۔ کانفرنس میں 34 ممالک اور 16 تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان 9 جنوری کو ‘وائبرینٹ گجرات سمٹ’ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے لیے ہندوستان آئے ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی میں COP28 سربراہی اجلاس میں پی ایم مودی کے دورہ کے بعد وائبرینٹ گجرات سمٹ میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تعلقات بھی مضبوط ہونے کی امید ہے۔
50 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں
پی ایم مودی وائبرینٹ گجرات سمٹ کے لیے 8 جنوری سے گجرات کے دورے پر ہیں۔ اس بارسمٹ کا تھیم ‘گیٹ وے ٹو دی فیوچر’ رکھا گیا ہے۔ گجرات حکومت 2003 سے وائبرینٹ سمٹ کا انعقاد کررہی ہے۔ اس وقت نریندرمودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ اس کے بعد سے اب تک 9 مرتبہ سمٹ منعقد کی جاچکی ہے۔ اس سے قبل 9ویں ایڈیشن کا انعقاد 2019 میں کیا گیا تھا۔ وائبرینٹ گجرات کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس بارسمٹ کے لیے 50 ہزار سے زیادہ کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
پی ایم مودی نے سہ پہر 10 بجے افتتاح کریں گے
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پی ایم مودی آج صبح 9 بجے مہاتما گاندھی کنونشن سینٹر پہنچیں گے ۔ جس کے بعد پی ایم مودی صبح 9.45 بجے سمٹ کا افتتاح کریں گے ۔ افتتاح کے بعد سی ایم بھوپیندر پٹیل سمٹ سے خطاب کریں گے۔ سی ایم کے خطاب کے بعد 10 صنعت کار اس پروگرام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد 10:30 سے 11 بجے تک کئی ممالک کے وزراء اور گورنر اپنے خیالات پیش کریں گے۔ صبح 11:15 سے 11:45 بجے تک جمہوریہ چیک، موزمبیق اور تیمور لیستے کے صدور خطاب کریں گے۔ اس کے بعد پی ایم مودی کا خطاب ہوگا۔ جس کا آغاز 12 بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی بنی شملہ-منالی، اگلے 7 دن تک فریز رہے گی دہلی
پی ایم مودی صدر پیٹر پاول کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے
اس کے بعد پی ایم مودی دوپہر 2 بجے جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاول کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ پی ایم مودی شام 5 بجے گلوبل فن ٹیک لیڈرشپ فورم میں بھی شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے پی ایم مودی نے 3 کلو میٹر طویل اور عظیم الشان روڈ شو کیا تھا۔ جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان بھی موجود تھے۔ روڈ شو کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ بات چیت ہوئی۔ جس میں کئی ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر وائبرینٹ گجرات سمٹ (وی جی جی ایس) کے 10ویں ایڈیشن میں مہمان خصوصی ہیں۔
بھارت ایکسپریس