Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت
یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر گیا۔ مزدور کنکریٹ کے بھاری ملبے تلے دب گئے۔ ایک مزدور کی موت ہو گئی ہے۔ اطلاعات آرہی ہیں کہ پانچ سے زائد مزدور دبے ہوئے ہیں۔
Drugs worth Rs 250 crore seized in Gujarat: گجرات پولیس کو ملی بڑی کامیابی، 250 کروڑ کی منشیات برآمد، 3 ملزمین گرفتار
مشترکہ چھاپے میں، سورت اور بھروچ پولیس نے 141 گرام ایم ڈی منشیات برآمد کی، جس کی قیمت 14.10 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
Gujarat Incident: گجرات میں مسافروں کی بس پانی کے تیز بہاؤ میں پھنسی، اس طرح 29 مسافر وں کو بچایا گیا
مسافروں اور انہیں بچانے گئی ریسکیو ٹیم کے پانی کے تیز بہاؤ میں پھنس جانے کے بعد این ڈی آر ایف نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ اس آپریشن میں تقریباً 2 گھنٹے لگے
10 drown during Ganesh immersion in Gujarat: گجرات میں گنیش وسرجن کے دوران 10 افراد ڈوبے، 5 کی لاشیں نکالی گئیں، دیگر کی تلاش جاری
اہلکار نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کام کر رہی ہیں، اور آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ اس سے دو دن پہلے پٹن ضلع میں بھی ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں گنیش وسرجن کے دوران چار افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔
Indian Coast Guard: بحیرہ عرب میں کوسٹ گارڈ کے 2 پائلٹ لاپتہ، ایک غوطہ خور کی بھی کوئی خبر نہیں، سرچ آپریشن شروع
کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بحیرہ عرب میں پھنسے جہاز سے مدد کے لیے پیغام بھیجا گیا۔ لوگوں کو جہاز سے نکالنا پڑا اور اس دوران جب ہیلی کاپٹر ان کے پاس پہنچ رہا تھا تو وہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
Weather Update: محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر میں جاری کیا بارش کا یلو الرٹ، جانئے دیگر ریاستوں میں کیسا رہے گا موسم کا حال
دہلی این سی آر میں ابھی موسم خوشگوار رہے گا۔ وقفے وقفے سے بوندا باندی کے باعث درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی۔ تاہم اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے بارش کے لیے یلو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
Weather Update: کیرالہ سے کنیا کماری تک، اگست کے مہینے میں ملک میں ریکارڈ کی گئی معمول سے تقریباً 16 فیصد زیادہ بارش
اس کے بارے میں آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے موہاپاترا نے کہا، 'اگست کے مہینے میں 287.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس مہینے میں عام طور پر 248.1 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ یکم جون سے اب تک ملک میں 749 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔
Weather Update: کرناٹک میں ریڈ الرٹ، 5 ریاستوں میں اورنج الرٹ، گجرات میں بھی شدید بارش کا امکان
بھارتی محکمہ موسمیات نے چھتیس گڑھ، اڈیشہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور کرناٹک کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی، مہاراشٹر اور جنوبی ہندوستانی ریاستوں کے کچھ حصوں کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Cyclone Asna Update: گجرات میں شدید بارش اور سیلاب سے تباہی، 48 سال بعد بحیرہ عرب پر منڈلا رہا ہے سمندری طوفان آسنا، جانئے کیوں تشویش کا شکار ہوا محکمہ موسمیات
معلومات دیتے ہوئے آئی ایم ڈی نے مزید کہا کہ اس طوفان کی سب سے غیر معمولی بات یہ ہے کہ کئی دنوں سے اس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اس کی وجہ سے سوراشٹرا اور کچھ پر گہرا دباؤ بن رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اس علاقے میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔
Weather Update: گجرات کے سوراشٹرا اور کچھ میں موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے جاری کی وارننگ
آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ شمالی گجرات پر گہرا دباؤ بتدریج مغرب سے جنوب مغرب کی طرف بڑھے گا اور 29 اگست تک سوراشٹرا اور کچھ اور پاکستان کے ملحقہ علاقوں اور شمال مشرقی بحیرہ عرب تک پہنچ جائے گا۔