Run for Our Soldiers: اڈانی احمد آباد میراتھن کی آفیشل جرسی لانچ، گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی نے بھارتی فوج کے شجاعت کو پیش کیا سلام
جرسی حاصل کرنے کے بعد نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی نے کہا کہ اڈانی احمد آباد میراتھن کا 10ویں ایڈیشن تک پہنچنا پورے احمد آباد شہر کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ ان کے مطابق یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کھیل کس طرح کسی بڑے اور عظیم مقصد کے لیے لوگوں کو متحد کر سکتا ہے۔
Khavda PIN Code: کبھی 70 کلومیٹر دور تھا ڈاک خانہ، اب ملا اپنا پن کوڈ 370246، قابل تجدید توانائی منصوبے سے کھاوڑا کی بدلی تصویر
اب پن کوڈ 370246 ملنے کے بعد رینیوایبل انرجی پارک کی اپنی الگ ڈاک شناخت بن گئی ہے۔ یہ براہ راست انڈیا پوسٹ کے ڈلیوری نیٹ ورک سے جڑ گیا ہے۔ اس سے سائٹ پر کام کرنے والے کاروباروں، ملازمین اور سروس فراہم کرنے والوں کی روزمرہ ڈاک اور دیگر ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔درحقیقت پن کوڈ صرف خط یا پارسل پہنچانے کا نمبر نہیں ہوتا، بلکہ بینکنگ،
Amit Shah Pays Tribute to Lakshmanrao Inamdar: امت شاہ نےوکیل صاحب لکشمن راؤانمادار کو کیا یاد، کون تھے راؤانمادار؟
امت شاہ نے کہا کہ گجرات میں تعاون کی تحریک کو نئی سمت اور رفتار دینے والے ’وکیل صاحب‘ نے متعدد کارکنوں کی سرپرست کی طرح تربیت اور رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ لکشمن راؤ اِنم دار کی زندگی ہم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔امت شاہ کے مطابق لکشمن راؤ انمامدار نے آزادی کی تحریک میں حصہ لیا، نظام کے مظالم کے خلاف جدوجہد کی اور ایمرجنسی کے دوران بھی سخت مخالفت کی۔
Adani Group IOA Partnership: بھارتی کھیلوں کو ملے گا نیا فروغ، اڈانی گروپ پھر بنا آئی او اے کا پرنسپل اسپانسر
آئی او اے کی صدر اور اولمپین ڈاکٹر پی ٹی اوشا نے کہا کہ گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کی کارکردگی ملک کے کھلاڑیوں کی صلاحیت اور کھیلوں میں بڑھتی طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے آئی او اے کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے پر اڈانی گروپ کا شکریہ ادا کیا۔پی ٹی اوشا کے مطابق، ایشین گیمز اور 2030 میں احمد آباد میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے دوران کھلاڑیوں کو بہتر تیاری کے لیے اس طرح کی حمایت اہم ثابت ہوگی۔
Union Home Minister Amit Shah: وڈ نگر سے کاشی تک 600 بائیک سواروں کی یاترا، امت شاہ نے کہا- پی ایم مودی کی زندگی نوجوانوں کے لیے ترغیب
امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی 25 سالہ عوامی خدمت کا ذکر اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ 7 اکتوبر کو نریندر مودی کے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کی حیثیت سے مسلسل 25 سال مکمل ہوں گے۔ ان کے مطابق آزادی کے بعد ملک میں کسی دوسرے سیاست داں کے نام ایسا ریکارڈ نہیں رہا ہے۔امت شاہ نے کہا کہ اس موقع کو بی جے پی اور این ڈی اے ملک بھر میں عوام تک پہنچائیں گے۔
PM Modi’s visit to Gujarat: گجرات کے وڈودرا میں پی ایم مودی کے پروگرام کا ٹکٹ ایک گھنٹے میں ہاؤس فل، آج دیں گے 35,000 کروڑ روپے کی سوغات
وڈودرا کے تمام پروگرام مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی براہ راست ممبئی روانہ ہوں گے، جہاں وہ مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے کے عالمی سطح کے بڑے پروگراموں میں شامل ’گلوبل فن ٹیک فیسٹ 2026‘ (GFF) کے ساتویں ایڈیشن کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔
Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ نے گوا میں ویسٹرن زونل کونسل کے 28ویں اجلاس کی صدارت کی
وزارت داخلہ کے مطابق، امت شاہ ویسٹرن زونل کونسل کے چیئرمین ہیں، جبکہ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت اس کے نائب چیئرمین ہیں۔ رکن ریاستوں میں سے ہر سال باری باری کسی ایک ریاست کے وزیر اعلیٰ کو کونسل کے نائب چیئرمین کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔زونل کونسل میں مغربی خطے کی ہر ریاست کے وزیر اعلیٰ اور ہر ریاست سے 2 سینئر وزرا بطور ارکان شامل ہوتے ہیں۔
Adani Investment Non-BJP States: بی جے پی ہی نہیں، کانگریس اور اپوزیشن حکومتوں والی ریاستوں میں بھی اڈانی کا بڑا داؤ، 5 لاکھ کروڑ کے میگا پروجیکٹس
بہار میں اڈانی گروپ نے مئی 2026 میں اعلان کیا تھا کہ آئندہ تین سے چار برسوں میں ریاست میں 50,000 سے 60,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس سرمایہ کاری میں بجلی، سڑک، گیس کی تقسیم اور سیمنٹ کے منصوبے شامل ہیں۔ ان میں سب سے بڑا منصوبہ بھاگلپور ضلع کے پیرپینتی میں 27,000 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم ہونے والا 2,400 میگاواٹ کا تھرمل پاور پلانٹ ہے۔
Vinod Tawde Appointed UP BJP In-charge: ونود تاوڑے بنے یوپی بی جے پی کے انچارج، جانئے کس کو ملی گجرات اور پنجاب کی کمان
اتر پردیش اور پنجاب میں اگلے سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، جبکہ گجرات میں 2027 کے آخر میں انتخابات متوقع ہیں۔ ایسے میں بی جے پی نے تینوں ریاستوں کے لیے تنظیمی ذمہ داریاں طے کرکے انتخابی تیاریوں کو رفتار دے دی ہے۔ ستیش پونیا کو پنجاب کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران بھی پارٹی کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔
Vadodara MP Hemang Joshi: وڈودرا کے رکن پارلیمنٹ ہیمانگ جوشی بی جے پی یووامورچہ کے قومی صدرمقرر،نئی قومی ٹیم میں کس کوکیاملا؟
دسمبر 2025 میں انہیں گجرات بی جے پی یووا مورچہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ تقریباً نو ماہ بعد ہی پارٹی نے انہیں قومی سطح پر ترقی دے دی۔ اب وہ بنگلورو ساؤتھ سے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا کی جگہ یووا مورچہ کی کمان سنبھالیں گے۔





