وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں وائلڈ لائف ریسکیو، بحالی اور تحفظ مرکز، ونتارا کا افتتاح کیا۔ ونتارا دو ہزار سے زیادہ پرجاتیوں اور ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ایسے جانوروں کو تحفظ فراہم کیا گیا جو دھیرے دھیرے ختم ہورہے تھے اور خطرات سے محفوظ جانوروں کا گھر ہے۔ ونتارا میں پی ایم مودی نے کچھ گزار، جس کا کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے ۔
ونتارا میں پی ایم مودی کو ایشیائی شیر، سفید شیر، کلاؤڈ لپیڈ، کیراکل اور دیگر نسل کے جانوروں کے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے شیر کے بچوں کو دودھ بھی پلایا ۔ سفید شیر کا بچہ جسے پی ایم مودی نے کھلایا تھا وہ ونتارا میں پیدا ہوا تھا۔ اس کی ماں کو بچا کر ونتارا لایا گیا تھا۔

پی ایم مودی نے ونتارا میں واقع وائلڈ لائف اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں جنگلی جانوروں کے علاج کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہاں جانوروں کے لیے ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، آئی سی یو وغیرہ کے انتظامات ہیں۔ اس کے ساتھ تقریباً ہر شعبہ بشمول اینستھیزیا، کارڈیالوجی، نیفرالوجی، اینڈواسکوپی اور دانتوں کا علاج ہر طرح کی طبی سہولت کا انتظام ہے۔ وزیراعظم نے اسپتال کے ایم آر آئی روم کا بھی دورہ کیا۔ یہاں ایک ایشیائی شیر کا ایم آر آئی کیا جا رہا تھا۔ وہ آپریشن تھیٹر بھی گئے۔ یہاں ایک تیندوے کی سرجری ہو رہی تھی؛ اسے ایک کار نے ٹکر مار دی تھی اور جس میں زخمی ہو گیا تھا۔

پی ایم مودی شیر اور چیتے کے قریب پہنچے

پی ایم مودی بعد میں ونتارا دورہ بھی کیا، جہاں وہ جانوروں کے درمیان پہنچے۔ اس دوران جانوروں کو پیار کیا، شیر اور تیندوے کے قریب جاکر بیٹھ گئے۔ یہاں انہوں نے چائے پی البتہ کلاس کی دوسری طرف شیر تھے۔ بعد میں پی ایم مودی نے دھیرو بھائی امبانی ریسرچ لیب کا بھی معائنہ کیا۔ یہاں پی ایم نے گینڈے اور زراف کو پھل کھلائے۔ اس کے بعد وہ پرندوں کے وارڈ میں پہنچے۔
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

