2024 Lok Sabha polls & BJP Plan: لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کا بڑا منصوبہ تیار،فروری میں امیدواروں کی پہلی لسٹ ہوگی جاری،160سیٹوں پر خاص نظر
آئندہ لوک سبھا الیکشن کیلئے فی الحال دیگر حربے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں، جن میں فروری کے شروع میں، انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے چند امیدواروں کا اعلان کرنا شامل ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ یہ حربہ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کے لیے کارگر ثابت ہوا ہے۔
Subramanian Swamy on Narendra Modi: بی جے پی کے سابق ایم پی سوامی کا دعویٰ – پی ایم مودی نے کی تھی تاخیر، کہا-سپریم کورٹ اور سابق چیف جسٹس کا کریں شکریہ
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ جب سپریم کورٹ میں رام جنم بھومی کیس اپنے اختتام کے قریب تھا، مودی نے اس میں تاخیر کرنے کی کوشش کی تھی۔
Giriraj Singh’s statement on Congress: ‘کانگریس موسمی ہندو ہے، خود ہی ختم ہو جائے گی’، رام مندر پران پرتیشٹھا میں نہ جانے پر گری راج سنگھ کا سونیا-کھڑگے پر حملہ
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو پران پرتیشٹھا میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ تاہم بدھ (10 جنوری) کو پارٹی نے اس میں شرکت سے انکار کر دیا۔
Madarsa Modernisation Scheme: ایک ہاتھ میں قرآن،دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر کا نعرہ بھی جملہ ثابت ہورہا ہے،21 ہزار اساتذہ ہوگئے بے روزگار،یوپی مدرسہ بورڈ صدر کا پی ایم کو مکتوب
جاوید نے خط میں کہا، "مرکزی وزارت اقلیتی امور نے 17 اکتوبر 2023 کو ایک حکم میں کہا تھاکہ مدرسہ جدید کاری اسکیم کو صرف مالی سال 2021-22 تک ہی منظوری دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں، ریاستی حکومت نے اس سال 5 جنوری کو اس اسکیم کے تحت اساتذہ کو دیے جانے والے اضافی ریاستی حصہ اعزازی پر پابندی لگانے کی کارروائی کی ہے۔
Maharashtra Politics: ادھو کے بعد اب شرد پوار کی پارٹی سرخیوں میں، 31 جنوری کو آئے گا این سی پی ممبران اسمبلی کی نااہلی کا فیصلہ
این سی پی ممبران اسمبلی کی نااہلی سے متعلق حتمی سماعت 25 جنوری سے شروع ہوگی اور 27 جنوری کو ختم ہوگی۔ اس کے بعد اسپیکر اپنا فیصلہ سنائیں گے۔
Bengaluru CEO Child Murder: گوا بارڈر پر ایک حادثہ پولیس کے لیے ثابت ہوا فائدہ مند؟ قتل کی ملزم سوچنا سیٹھ تک پہنچنا ہوا آسان
پولیس ذرائع کے مطابق، "جب سوچنا سیٹھ گوا سے بھاگ رہی تھی، ایک حادثے کی وجہ سے اس کی ٹیکسی چورلا گھاٹ پر چار گھنٹے تک پھنس گئی، یہ واقعہ پولیس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا، کیونکہ اگر وہ بنگلورو پہنچ جاتی تو بچہ کی لاش کو نکالنا مشکل ہوتا۔"
Manipur Violence: منی پور میں ایک بار پھر فائرنگ اور بمباری شروع، 4 شہری لاپتہ
عسکریت پسندوں نے بشنو پور ضلع کے ہوتک گاؤں میں فائرنگ اور بم حملے کیے، جس سے 100 سے زائد خواتین، بچوں اور بزرگوں کو محفوظ علاقوں کی طرف بھاگنا پڑا۔
Weather Update: منفی 5 ڈگری پر پہنچا کشمیر کا درجہ حرارت، دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں جاری ہے شدید سردی
بدھ کو دھوپ کے باوجود پہاڑوں سے آنے والی تیز برفیلی ہواؤں نے دارالحکومت میں لوگوں کو سردی سے راحت نہیں لینے دی تاہم آج جمعرات (11 جنوری) کو صبح سے ہی سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بھی ہوائیں تیز رہیں گی۔
ED Summons Farooq Abdullah: فاروق عبداللہ کو ای ڈی نے کیا طلب، منی لانڈرنگ کیس میں ہوگی پوچھتاچھ
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ انہیں جمعرات (11 جنوری) کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔ای ڈی نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا ہے۔
Ayodhya Sri Ram Temple Pran Prathistha: رام مندر تقریب میں کانگریس پارٹی کے شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر پارٹی کے اندر اختلاف
کانگریس نے بیان میں کہا کہ "کروڑوں ہندوستانی بھگوان رام کی پوجا کرتے ہیں، مذہب انسان کا ذاتی معاملہ ہے، لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس نے رام مندر کو برسوں سے سیاسی مسئلہ بنا رکھا ہے۔ واضح رہے کہ آدھے تعمیر شدہ مندر کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ صرف انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کیا گیاہے۔